مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انبیاء، آیت 22

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

لو كان فيهما الهة الا الله لفسدتا فسبحان الله رب العرش عما يصفون

اگر آسمان اور زمین میں خدا کے سوا اور معبود ہوتے تو زمین وآسمان درہم برہم ہوجاتے۔ جو باتیں یہ لوگ بتاتے ہیں خدائے مالک عرش ان سے پاک ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 112 میں سے آیت 22
  • پارہ 17
  • صفحہ 323

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

تعدد الہٰہ کے ابطال پر یہ نہایت پختہ اور واضح دلیل ہے جو قرآن کریم نے اپنے مخصوص انداز میں پیش کی۔ اس کو یوں سمجھو کہ عبادت نام ہے کامل تذلل کا۔ اور کامل تذلل صرف اسی ذات کے سامنے اختیار کیا جا سکتا ہے جو اپنی ذات و صفات میں ہر طرح کامل ہو ، اسی کو ہم "اللہ" یا "خدا" کہتے ہیں۔ ضروری ہے کہ خدا کی ذات ہر قسم کے عیوب و نقائص سے پاک ہو ، نہ وہ کسی حیثیت سے ناقص ہو نہ بیکار ، نہ عاجز ہو نہ مغلوب ، نہ کسی دوسرے سے دبے نہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. لَوْاگرlaw
  2. كَانَہوتےkāna
  3. فِيهِمَآان میںfīhimā
  4. ءَالِهَةٌکچھ الہālihatun
  5. إِلَّاسوائےillā
  6. ٱللَّهُاللہ کےl-lahu
  7. لَفَسَدَتَا ۚالبتہ دونوں کا انتقام بگڑ جاتا۔ دونوں بگڑ جاتےlafasadatā
  8. فَسُبْحَـٰنَپس پاک ہےfasub'ḥāna
  9. ٱللَّهِاللہl-lahi
  10. رَبِّربrabbi
  11. ٱلْعَرْشِعرش کاl-ʿarshi
  12. عَمَّااس سے جوʿammā
  13. يَصِفُونَوہ بیان کرتے ہیںyaṣifūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں