مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انبیاء، آیت 24

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ام اتخذوا من دونه الهة قل هاتوا برهانكم هذا ذكر من معي وذكر من قبلي بل اكثرهم لا يعلمون الحق فهم معرضون

کیا لوگوں نے خدا کو چھوڑ کر اور معبود بنالئے ہیں۔ کہہ دو کہ (اس بات پر) اپنی دلیل پیش کرو۔ یہ (میری اور) میرے ساتھ والوں کی کتاب بھی ہے اور جو مجھ سے پہلے (پیغمبر) ہوئے ہیں۔ ان کی کتابیں بھی ہیں۔ بلکہ (بات یہ ہے کہ) ان اکثر حق بات کو نہیں جانتے اور اس لئے اس سے منہ پھیر لیتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 112 میں سے آیت 24
  • پارہ 17
  • صفحہ 323

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

پہلے توحید پر دلیل عقلی قائم کی گئ تھی ۔ اب مشرکین سے ان کے دعوے پر دلیل صحیح کا مطالبہ ہے ۔ یعنی خدا کے سوا جو معبود تم نے تجویز کئے ہیں ان کا اثبات کس دلیل عقلی یا نقلی سے ہوا ۔ اگر موجود ہو تو پیش کرو ۔ ظاہر ہے ان کے پاس بجز اوہام و ظنون اور باپ دادوں کی کورانہ تقلید کے کیا رکھا تھا۔ شرک کی تائید میں نہ کوئی دلیل عقلی مل سکتی تھی ، نہ نقلی جسے پیش کر سکتے۔ کذا قال المفسرون ۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں کہ پہلے ان…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَمِیاami
  2. ٱتَّخَذُوا۟انہوں نے بنا لیےittakhadhū
  3. مِنmin
  4. دُونِهِۦٓاس کے سواdūnihi
  5. ءَالِهَةًۭ ۖکچھ الہālihatan
  6. قُلْکہہ دیجیےqul
  7. هَاتُوا۟لاؤhātū
  8. بُرْهَـٰنَكُمْ ۖاپنی دلیلbur'hānakum
  9. هَـٰذَایہhādhā
  10. ذِكْرُنصیحت ہےdhik'ru
  11. مَناس کے لیےman
  12. مَّعِىَجو میرے ساتھ ہےmaʿiya
  13. وَذِكْرُاور ذکر ہےwadhik'ru
  14. مَنان کا بھیman
  15. قَبْلِى ۗجو مجھ سے پہلے تھےqablī
  16. بَلْبلکہbal
  17. أَكْثَرُهُمْاکثر ان میں سےaktharuhum
  18. لَانہیںlā
  19. يَعْلَمُونَعلم رکھتےyaʿlamūna
  20. ٱلْحَقَّ ۖحق کاl-ḥaqa
  21. فَهُمتو وہfahum
  22. مُّعْرِضُونَاعراض برتنے والے ہیںmuʿ'riḍūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں