تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی تمام انبیاء و مرسلین کا اجماع عقیدہ توحید پر رہا ہے۔ کسی پیغمبر نے کبھی ایک حرف اس کے خلاف نہیں کہا ۔ ہمیشہ یہ ہی تلقین کرتے آئے کہ ایک خدا کےسوا کسی کی بندگی نہیں تو جس طرح عقلی اور فطری دلائل سے توحید کا ثبوت ملتا ہے اور شرک کا رد ہوتا ہے۔ ایسے ہی نقلی حیثیت سے انبیاء علیہم السلام کا اجماع دعویٰ توحید کی حقیقت پر قطعی دلیل ہے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں