مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انبیاء، آیت 6

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ما امنت قبلهم من قرية اهلكناها افهم يؤمنون

ان سے پہلے جن بستیوں کو ہم نے ہلاک کیا وہ ایمان نہیں لاتی تھیں۔ تو کیا یہ ایمان لے آئیں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 112 میں سے آیت 6
  • پارہ 17
  • صفحہ 322

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی پہلی قوموں کو فرمائشی نشان دکھلائے گئے۔ وہ انہیں دیکھ کر بھی نہ مانے آخر سنت اللہ کے موافق ہلاک کئے گئے۔ اگر ان مشرکین مکہ کی فرمائشیں پوری کی جائیں تو ظاہر ہے یہ ماننے والے تو ہیں نہیں ۔ لا محالہ حق تعالیٰ کی عام عادت کے موافق تباہ کئے جائیں گے اور ان کی بالکلیہ تباہی مقصود نہیں ۔ بلکہ حکمت الہٰیہ فی الجملہ ان کے باقی رکھنے کو مقتضی ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. مَآنہیںmā
  2. ءَامَنَتْایمان لائیāmanat
  3. قَبْلَهُمان سے پہلےqablahum
  4. مِّنکوئیmin
  5. قَرْيَةٍبستیqaryatin
  6. أَهْلَكْنَـٰهَآ ۖہلاک کردیا ہم نے اس کوahlaknāhā
  7. أَفَهُمْکیا بھلا وہafahum
  8. يُؤْمِنُونَایمان لائیں گے ؟yu'minūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں