مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انبیاء، آیت 5

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

بل قالوا اضغاث احلام بل افتراه بل هو شاعر فلياتنا باية كما ارسل الاولون

بلکہ (ظالم) کہنے لگے کہ (یہ قرآن) پریشان (باتیں ہیں جو) خواب (میں دیکھ لی) ہیں۔ (نہیں) بلکہ اس نے اس کو اپنی طرف سے بنا لیا ہے (نہیں) بلکہ (یہ شعر ہے جو اس) شاعر (کا نتیجہٴ طبع) ہے۔ تو جیسے پہلے (پیغمبر نشانیاں دے کر) بھیجے گئے تھے (اسی طرح) یہ بھی ہمارے پاس کوئی نشانی لائے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 112 میں سے آیت 5
  • پارہ 17
  • صفحہ 322

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

قرآن سنکر ضد اور ہٹ دھرمی سے ایسے بدحواس ہو جاتے تھے کہ کسی ایک رائے پر قرار نہ تھا ، کبھی اسے جادو بتاتے ، کبھی پریشان خوابیں کہتے ، کبھی دعوٰی کرتے کہ آپ اپنے جی سے کچھ باتیں جھوٹ گھڑ لائے ہیں ۔ جن کا نام قرآن رکھ دیا ہے۔ نہ صرف یہ ہی بلکہ آپ ایک عمدہ شاعر ہیں اور شاعروں کی طرح تخیل کی بلند پروازی سے کچھ مضامین مؤثر اور مسجع عبارت میں پیش کر دیتے ہیں۔ اگر واقع میں ایسا نہیں تو چاہئے کہ آپ کوئی ایسا کھلا معجزہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. بَلْبلکہbal
  2. قَالُوٓا۟انہوں نے کہاqālū
  3. أَضْغَـٰثُپریشانaḍghāthu
  4. أَحْلَـٰمٍۭخواب ہیں۔ خیال ہیںaḥlāmin
  5. بَلِبلکہbali
  6. ٱفْتَرَىٰهُاس نے گھڑ لیا ہے اس کوif'tarāhu
  7. بَلْبلکہbal
  8. هُوَوہhuwa
  9. شَاعِرٌۭشاعر ہےshāʿirun
  10. فَلْيَأْتِنَاپس چاہیے کہ لائے ہمارے پاسfalyatinā
  11. بِـَٔايَةٍۢکوئی نشانیbiāyatin
  12. كَمَآجیسا کہkamā
  13. أُرْسِلَبھیجے گئےur'sila
  14. ٱلْأَوَّلُونَپہلے لوگl-awalūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں