تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی اس کو بلا کر برملا مجمع عام میں بیان لیا جائے ۔ تا معاملہ کو سب لوگ دیکھ کر اور خود اس کی باتیں سن کر گواہ رہیں کہ جو سزا اس کو قوم کی طرف سے دی جائے گی ۔ بیشک وہ اس کا مستحق تھا۔ یہ تو ان کی غرض تھی اور حضرت ابراہیمؑ کا مقصود بھی یہ ہی ہو گا کہ مجمع عام میں ان کو موقع ملے کہ مشرکین کو عاجز و مبہوت کریں اور علیٰ رؤس الاشہاد غلبہ حق کا اظہار ہو۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں