آگ کو ٹھنڈا ہونے اور سلامتی کا حکم
یعنی تکوینًا آگ کو حکم ہو اکہ ابراہیمؑ پر ٹھنڈی ہو جا۔ لیکن اس قدر ٹھنڈی نہیں کہ برودت سے تکلیف پہنچنے لگے۔ ایسی معتدل ٹھنڈک ہو جو جسم و جان کو خوشگوار معلوم ہونے لگے۔ (تنبیہ) آگ کا ابراہیمؑ پر ٹھنڈا ہو جانا ان کا معجزہ تھا۔ معجزہ کی حقیقت یہ ہی ہے کہ حق تعالیٰ اپنی عام عادت کے خلاف سبب عادی کو مسبب سے یا مسبب کو سبب سے جدا کر دے یہاں احراق کا سبب (آگ) موجود تھی ، مگر مسبب اس پر مرتب نہ ہوا ۔ معجزہ وغیرہ کے متعلق مفصل کلام ہم نے ایک مستقل تحریر میں کیا ہے جو رسالہ "المحمود" کے کئ نمبروں میں چھپ چکا۔ فلیر اجع۔