مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انبیاء آیت 70 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَأَرَادُوا۟ بِهِۦ كَيْدًا فَجَعَلْنَـٰهُمُ ٱلْأَخْسَرِينَ ﴿٧٠﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

حق کی صداقت کا اظہار

یعنی ابراہیمؑ کا برا چاہتے تھے ،لیکن خود ناکامی ، ذلت ، اور خسارہ میں پڑ گئے۔ حق کی صداقت برملا ظاہر ہوئی اور اللہ کلمہ بلند ہوا ۔ قال فی "البحر المحیط" قَد اَکْثرً النَّاسُ فِی حِکَایِۃٖ مَاجَرٰی لِا ابْرَاہِیْم ۔ وَالَّذِیْ صَحَّ ہُوَ مَا ذَکَرَہٗ اللّٰہُ تَعَالیٰ مِنْ اَنَّہٗ علیہ السلامُ اُلْقِیَ فِی النَّار فَجْعلَہَا اللّٰہُ علیہِ بَرْدًا وَ سَلامًا ۔