مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حج آیت 33 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

لَكُمْ فِيهَا مَنَـٰفِعُ إِلَىٰٓ أَجَلٍ مُّسَمًّى ثُمَّ مَحِلُّهَآ إِلَى ٱلْبَيْتِ ٱلْعَتِيقِ ﴿٣٣﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

جانوروں میں انسان کے منافع

قدیم گھر بیت اللہ شریف ہے اور یہاں شاید توسعٔا سارا حرم مراد ہو ، یعنی اونٹ ، گائے ، بکری وغیرہ سے تم بہت فوائد حاصل کر سکتے ہو ، مثلًا سواری کرو ، دودھ پیو، نسل چلاؤ، اون وغیرہ کو کام میں لاؤ ، مگر یہ اس وقت کہ ان کو ہدی نہ بنائیں۔ "ہدی" بننے کے بعد اس قسم کا انتفاع (بدون شدید ترین ضرورت کے) نہیں کر سکتے۔ اب تو اس کا عظیم الشان اخروی فائدہ یہ ہی ہے کہ کعبہ کے پاس لے جا کر خدا تعالیٰ کے نام پر قربان کر دو۔