مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حج، آیت 33

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

لكم فيها منافع الى اجل مسمى ثم محلها الى البيت العتيق

ان میں ایک وقت مقرر تک تمہارے لئے فائدے ہیں پھر ان کو خانہٴ قدیم (یعنی بیت الله) تک پہنچانا (اور ذبح ہونا) ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 78 میں سے آیت 33
  • پارہ 17
  • صفحہ 336

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

قدیم گھر بیت اللہ شریف ہے اور یہاں شاید توسعٔا سارا حرم مراد ہو ، یعنی اونٹ ، گائے ، بکری وغیرہ سے تم بہت فوائد حاصل کر سکتے ہو ، مثلًا سواری کرو ، دودھ پیو، نسل چلاؤ، اون وغیرہ کو کام میں لاؤ ، مگر یہ اس وقت کہ ان کو ہدی نہ بنائیں۔ "ہدی" بننے کے بعد اس قسم کا انتفاع (بدون شدید ترین ضرورت کے) نہیں کر سکتے۔ اب تو اس کا عظیم الشان اخروی فائدہ یہ ہی ہے کہ کعبہ کے پاس لے جا کر خدا تعالیٰ کے نام پر قربان کر دو۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. لَكُمْتمہارے لیےlakum
  2. فِيهَااس میںfīhā
  3. مَنَـٰفِعُکچھ فائدے ہیںmanāfiʿu
  4. إِلَىٰٓتکilā
  5. أَجَلٍۢایک وقتajalin
  6. مُّسَمًّۭىمقررmusamman
  7. ثُمَّپھرthumma
  8. مَحِلُّهَآاس کی جگہ۔ ملال کرنے کی جگہmaḥilluhā
  9. إِلَىکی طرف ہےilā
  10. ٱلْبَيْتِگھرl-bayti
  11. ٱلْعَتِيقِپرانےl-ʿatīqi

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں