مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حج آیت 35 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

ٱلَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ ٱللَّهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَٱلصَّـٰبِرِينَ عَلَىٰ مَآ أَصَابَهُمْ وَٱلْمُقِيمِى ٱلصَّلَوٰةِ وَمِمَّا رَزَقْنَـٰهُمْ يُنفِقُونَ ﴿٣٥﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

مخبتین کے اوصاف

یعنی مصائب و شدائد کو صبر و استقلال سے برداشت کریں ، کوئی سختی اٹھا کر راہ حق سے قدم نہ ڈگمگائے۔

بیت اللہ تک پہنچنے میں بہت مصائب و شدائد پیش آتے ہیں ، سفر میں اکثر نمازوں کے فوت ہونے یا قضا ہوجانے کا اندیشہ ہوتا ہے ، مال بھی کافی خرچ کرنا پڑتا ہے ، شاید اسی مناسبت سے ان اوصاف و خصال کا یہاں ذکر فرمایا۔