مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حج، آیت 35

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الذين اذا ذكر الله وجلت قلوبهم والصابرين على ما اصابهم والمقيمي الصلاة ومما رزقناهم ينفقون

یہ وہ لوگ ہیں کہ جب خدا کا نام لیا جاتا ہے تو ان کے دل ڈر جاتے ہیں اور جب ان پر مصیبت پڑتی ہے تو صبر کرتے ہیں اور نماز آداب سے پڑھتے ہیں اور جو (مال) ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے (اس میں سے) (نیک کاموں میں) خرچ کرتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 78 میں سے آیت 35
  • پارہ 17
  • صفحہ 336

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی مصائب و شدائد کو صبر و استقلال سے برداشت کریں ، کوئی سختی اٹھا کر راہ حق سے قدم نہ ڈگمگائے۔ بیت اللہ تک پہنچنے میں بہت مصائب و شدائد پیش آتے ہیں ، سفر میں اکثر نمازوں کے فوت ہونے یا قضا ہوجانے کا اندیشہ ہوتا ہے ، مال بھی کافی خرچ کرنا پڑتا ہے ، شاید اسی مناسبت سے ان اوصاف و خصال کا یہاں ذکر فرمایا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  2. إِذَاجبidhā
  3. ذُكِرَذکر کیا جاتا ہےdhukira
  4. ٱللَّهُاللہ کاl-lahu
  5. وَجِلَتْڈر جاتے ہیںwajilat
  6. قُلُوبُهُمْان کے دلqulūbuhum
  7. وَٱلصَّـٰبِرِينَاور صبر کرنے والوں کوwal-ṣābirīna
  8. عَلَىٰاوپرʿalā
  9. مَآاس کے جوmā
  10. أَصَابَهُمْپہنچا ان کوaṣābahum
  11. وَٱلْمُقِيمِىاور قائم کرنے والوں کوwal-muqīmī
  12. ٱلصَّلَوٰةِنمازl-ṣalati
  13. وَمِمَّااور اس میں سے جوwamimmā
  14. رَزَقْنَـٰهُمْرزق دیا ہم نے ان کوrazaqnāhum
  15. يُنفِقُونَوہ خرچ کرتے ہیںyunfiqūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں