دوسری زندگی کے بغیر حیات دنیا بے مقصد ہے
یعنی دنیا میں تو نیکی بدی کا پورا نتیجہ نہیں ملتا۔ اگر اس زندگی کے بعد دوسری زندگی نہ ہو تو گویا یہ سب کارخانہ محض کھیل تماشہ اور بے نیتجہ تھا۔ سو حق تعالیٰ کی جناب اس سے بہت بلند ہے کہ ا سکی نسبت ایسا رکیک خیال کیا جائے۔