تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی باوجود ایمان و احسان کے کفار و مغرورین کی طرح "مکراللہ" سے مامون نہیں۔ ہمہ وقت خوف خدا سے لرزاں و ترساں رہتے ہیں کہ نہ معلوم دنیا میں جو انعامات ہو رہے ہیں استدراج تو نہیں۔ حسن بصریؒ کا مقولہ ہے اِنَّ الْمُوْمِنَ جَمَعَ اِحْسَانًا وَ شَفقۃً وَ اِنَّ الْمُنَافِقَ جَمَعَ اسَاءَۃ وَاَمْنًا (مومن نیکی کرتا اور ڈرتا رہتا ہے اور منافق بدی کر کے بےفکر ہوتا ہے۔)
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں