مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مومنون، آیت 68

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

افلم يدبروا القول ام جاءهم ما لم يات اباءهم الاولين

کیا انہوں نے اس کلام میں غور نہیں کیا یا ان کے پاس کوئی ایسی چیز آئی ہے جو ان کے اگلے باپ دادا کے پاس نہیں تھی

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 118 میں سے آیت 68
  • پارہ 18
  • صفحہ 346

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی قرآن کی خوبیوں میں غوروفکر نہیں کرتے۔ ورنہ حقیقت حال منکشف ہو جاتی کہ بلاشبہ یہ کلام اللہ جل شانہ کا ہے جس میں ان کی بیماریوں کا صحیح علاج بتلایا گیا ہے۔ یعنی نصیحت کرنے والے ہمیشہ ہوتے رہے ہیں، پیغمبر ہوئے یا پیغمبر کے تابع ہوئے آسمانی کتابیں بھی باربار اترتی رہی ہیں۔ کبھی کہیں کبھی کہیں۔ سو یہ کوئی انوکھی بات نہیں جس کا نمونہ پیشتر سے موجود نہ ہو۔ ہاں جو اکمل ترین و اشرف ترین کتاب اب آئی اس شان و مرتبہ کی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَفَلَمْکیا نہیں کیاafalam
  2. يَدَّبَّرُوا۟انہوں نے غورyaddabbarū
  3. ٱلْقَوْلَکلام میں (قرآن)l-qawla
  4. أَمْیاam
  5. جَآءَهُمآیا ان کے پاسjāahum
  6. مَّاجوmā
  7. لَمْنہیںlam
  8. يَأْتِآیاyati
  9. ءَابَآءَهُمُان کے آباؤ اجداد کے پاسābāahumu
  10. ٱلْأَوَّلِينَپہلےl-awalīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں