تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
نمازیں اپنے اوقات پر آداب و حقوق کی رعایت کےساتھ ادا کرتے ہیں۔ بندوں کے معاملات میں پڑ کر عبادت الہٰی سے غافل نہیں ہوتے۔ یہاں تک مومنین مفلحین کی چھ صفات و خصال بیان کیں۔ (۱) خشوع و خضوع سے نمازیں پڑھنا، یعنی بدن اور دل سےاللہ کی طرف جھکنا۔ (۲) باطل لغو اور نکمی باتوں سے علیحدہ رہنا (۳) زکوٰۃ یعنی مالی حقوق ادا کرنا یا اپنے بدن، نفس اور مال کو پاک رکھنا (۴) شہوات نفسانی کو قابو میں رکھنا (۵) امانت و عہد کی حفاظت…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں