مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نور آیت 23 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

إِنَّ ٱلَّذِينَ يَرْمُونَ ٱلْمُحْصَنَـٰتِ ٱلْغَـٰفِلَـٰتِ ٱلْمُؤْمِنَـٰتِ لُعِنُوا۟ فِى ٱلدُّنْيَا وَٱلْـَٔاخِرَةِ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ ﴿٢٣﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

ازواج مطہرات پر تہمت لگانے والے اسلام سے خارج ہیں

صحیحین کی حدیث میں ہے۔ اِجْتَنِبُوا السَّبْعَ الموبقات الشِرْک باللّٰہ وقتل النفسِ الَّتِیْ حَرَّمَ اللّٰہُ اِلَّا بِالْحَقِّ وَاَکْلَ الرِّبوا وَاکل مال الیتیم وَالتّولّی یَوْمَ الزّحف وَقَذْف المُحْصِنَات الْمُوْمِنَاتِ الْغَافِلاتِ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قذف محصنات مطلقًا مہلکات میں سے ہے۔ پھر ان میں سے بھی ازواج مطہرات بالخصوص ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہؓ کا قذف تو کس درجہ کا گناہ ہو گا علماء نے تصریح کی ہے کہ ان آیات کے نزول کے بعد جو شخص عائشہ صدیقہؓ یا ازواج مطہرات میں سے کسی کو متہم کرے وہ کافر، مکذب قرآن اور دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ اور طبرانی کی ایک حدیث میں ہے۔ قَذَفُ الْمُحْصِنَتہ یَھْدِمُ عَمَلَ مِاَۃ سَنَۃٍ (محصنہ پر تمہت لگانا سو برس کے عمل کو ڈھا دیتا ہے) العیاذ باللہ۔