مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نور، آیت 41

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الم تر ان الله يسبح له من في السماوات والارض والطير صافات كل قد علم صلاته وتسبيحه والله عليم بما يفعلون

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ جو لوگ آسمانوں اور زمین میں ہیں خدا کی تسبیح کرتے ہیں اور پر پھیلائے ہوئے جانور بھی۔ اور سب اپنی نماز اور تسبیح کے طریقے سے واقف ہیں۔ اور جو کچھ وہ کرتے ہیں (سب) خدا کو معلوم ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 64 میں سے آیت 41
  • پارہ 18
  • صفحہ 355

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

شاید اڑتے جانوروں کا علیحدہ ذکر اس لئے کیا کہ وہ اس وقت آسمان اور زمین کے بیچ میں معلق ہوتے ہیں اور ان کا اس طرح ہوا میں اڑتے رہنا قدرت کی بڑی نشانی ہے۔ یعنی حق تعالیٰ نے ہر ایک چیز کو اس کےحال کے مناسب جو طریقہ انابت و بندگی اور تسبیح خوانی کا الہام فرمایا اس کو سمجھ کر وہ اپنا وظیفہ ادا کرتی رہتی ہے۔ لیکن افسوس و تعجب کا مقام ہے کہ بہت سے انسان کہلانے والے غرور و غفلت اور ظلمت جہالت میں پھنس کر مالک حقیقی کی یاد…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَلَمْکیا نہیںalam
  2. تَرَتم نے دیکھاtara
  3. أَنَّبیشکanna
  4. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  5. يُسَبِّحُتسبیح کر رہے ہیںyusabbiḥu
  6. لَهُۥاس کے لیےlahu
  7. مَنجو بھیman
  8. فِىمیںfī
  9. ٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں میں ہیںl-samāwāti
  10. وَٱلْأَرْضِاور زمین میں ہیںwal-arḍi
  11. وَٱلطَّيْرُاور پرندےwal-ṭayru
  12. صَـٰٓفَّـٰتٍۢ ۖصف باندھنے والےṣāffātin
  13. كُلٌّۭہر ایکkullun
  14. قَدْتحقیقqad
  15. عَلِمَجانتا ہےʿalima
  16. صَلَاتَهُۥاپنی نماز کوṣalātahu
  17. وَتَسْبِيحَهُۥ ۗاور اپنی تسبیح کوwatasbīḥahu
  18. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  19. عَلِيمٌۢجاننے والا ہےʿalīmun
  20. بِمَاساتھ اس کے جوbimā
  21. يَفْعَلُونَوہ کر رہے ہیںyafʿalūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں