مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نور، آیت 47

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ويقولون امنا بالله وبالرسول واطعنا ثم يتولى فريق منهم من بعد ذلك وما اولئك بالمؤمنين

اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم خدا پر اور رسول پر ایمان لائے اور (ان کا) حکم مان لیا پھر اس کے بعد ان میں سے ایک فرقہ پھر جاتا ہے اور یہ لوگ صاحب ایمان ہی نہیں ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 64 میں سے آیت 47
  • پارہ 18
  • صفحہ 356

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہ منافقین کا ذکر ہے۔ وہ زبان سے دعویٰ ایمان و اطاعت کا کیا کرتے تھے اور جب عمل کا وقت آتا تو پھر جاتے۔ حقیقت یہ ہے کہ ان کے دلوں میں شروع سے ایمان و انقیاد موجود ہی نہ تھا۔ جو کچھ زبانی جمع خرچ تھا امتحان و ابتلاء کے وقت اس کی بھی قلعی کھل جاتی تھی۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَيَقُولُونَاور وہ کہتے ہیںwayaqūlūna
  2. ءَامَنَّاایمان لائے ہمāmannā
  3. بِٱللَّهِاللہ پرbil-lahi
  4. وَبِٱلرَّسُولِاور رسول پرwabil-rasūli
  5. وَأَطَعْنَااور اطاعت کی ہم نےwa-aṭaʿnā
  6. ثُمَّپھرthumma
  7. يَتَوَلَّىٰمنہ موڑ جاتا ہےyatawallā
  8. فَرِيقٌۭایک گروہfarīqun
  9. مِّنْهُمان میں سےmin'hum
  10. مِّنۢکےmin
  11. بَعْدِبعدbaʿdi
  12. ذَٰلِكَ ۚاس کےdhālika
  13. وَمَآاور نہیں ہیںwamā
  14. أُو۟لَـٰٓئِكَیہ لوگulāika
  15. بِٱلْمُؤْمِنِينَایمان لانے والےbil-mu'minīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں