مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فرقان، آیت 10

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

تبارك الذي ان شاء جعل لك خيرا من ذلك جنات تجري من تحتها الانهار ويجعل لك قصورا

وہ (خدا) بہت بابرکت ہے جو اگر چاہے تو تمہارے لئے اس سے بہتر (چیزیں) بنا دے (یعنی) باغات جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں۔ نیز تمہارے لئے محل بنادے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 77 میں سے آیت 10
  • پارہ 18
  • صفحہ 360

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اللہ کے خزانہ میں کیا کمی ہے، وہ چاہے تو ایک باغ کیا، بہت سے باغ اس سے بہتر عنایت فرما دے جس کا یہ لوگ مطالبہ کرتے ہیں۔ بلکہ اس کو قدرت ہے کہ آخرت میں جو باغ اور نہریں اور حور و قصور ملنے والے ہیں وہ سب آپ کو ابھی دنیا میں عطا کر دے۔ لیکن حکمت الہٰی بالفعل اس کو مقتضی نہیں۔ اور معاندین کے سارے مطالبات اور فرمائشیں بھی اگر پوری کر دی جائیں تب بھی یہ حق و صداقت کو قبول کرنے والے نہیں۔ باقی پیغمبر علیہ السلام کی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. تَبَارَكَبہت بابرکت ہےtabāraka
  2. ٱلَّذِىٓوہ ذاتalladhī
  3. إِناگرin
  4. شَآءَوہ چاہےshāa
  5. جَعَلَبنائےjaʿala
  6. لَكَتیرے لیےlaka
  7. خَيْرًۭابہترkhayran
  8. مِّنسےmin
  9. ذَٰلِكَاس (سے)dhālika
  10. جَنَّـٰتٍۢباغاتjannātin
  11. تَجْرِىبہتی ہوtajrī
  12. مِنسےmin
  13. تَحْتِهَاان کے نیچے (سے)taḥtihā
  14. ٱلْأَنْهَـٰرُنہریںl-anhāru
  15. وَيَجْعَلاور بنائےwayajʿal
  16. لَّكَتیرے لیےlaka
  17. قُصُورًۢامحلاتquṣūran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں