مواد پر جائیں
Quran Maqasid

تَبارَكَ

قرآن میں تبارك

معنی: بہت بابرکت ہے

تبارك قرآن کی 7 سورتوں کی 9 آیات میں 9 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
9
آیات
9
سورتیں
7
مادّہ
ب ر ك

تَبارَكَ

فعل · 9 بار

معنی: بہت بابرکت ہے · دوسرے تراجم: پس بابرکت ہے, اور بابرکت ہے

قرآن میں صورتیں

  • تَبَارَكَ ×4
  • فَتَبَارَكَ ×2
  • تَبَٰرَكَ ×2
  • وَتَبَارَكَ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

أصل البرك صدر البعير وإن استعمل في غيره، ويقال له: بركة، وبرك البعير: ألقى بركه، واعتبر منه معنى اللزوم، فقيل: ابتركوا في الحرب، أي: ثبتوا ولازموا موضع الحرب، وبراكاء الحرب وبروكاؤها للمكان الذي يلزمه الأبطال، وابتركت الدابة: وقفت وقوفا كالبروك، وسمي محبس الماء بركة، والبركة: ثبوت الخير الإلهي في الشيء.

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

البركة: كثرة الخير وتزايده. وقيل: إقامة الخير، من برك البعير إذا برك في مكانه وثبت في مبركه. ومنه: بركة الماء لثبوت الماء فيها، وخصت البركة بثبوت الخير الإلهي والفيض الرباني. وأصل ذلك كله من برك البعير وهو صدره وتصور منه اللزوم فقيل: ابتركوا في الحرب، وبراكاء الحرب وبراكاؤها لموضعها الذي يلزمه الأبطال.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ب ر ك پر مکمل اندراجات

تبارك والی آیات

9 میں سے آیات 1–9

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کچھ شک نہیں کہ تمہارا پروردگار خدا ہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر جا ٹھہرا۔ وہی رات کو دن کا لباس پہناتا ہے کہ وہ اس کے پیچھے دوڑتا چلا آتا ہے۔ اور اسی نے سورج اور چاند ستاروں کو پیدا کیا سب اس کے حکم کے مطابق کام میں لگے ہوئے ہیں۔ دیکھو سب مخلوق بھی اسی کی ہے اور حکم بھی (اسی کا ہے) ۔ یہ خدا رب العالمین بڑی برکت والا ہے

    سورہ اعراف، آیت 7:54
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر نطفے کا لوتھڑا بنایا۔ پھر لوتھڑے کی بوٹی بنائی پھر بوٹی کی ہڈیاں بنائیں پھر ہڈیوں پر گوشت (پوست) چڑھایا۔ پھر اس کو نئی صورت میں بنا دیا۔ تو خدا جو سب سے بہتر بنانے والا بڑا بابرکت ہے

    سورہ مومنون، آیت 23:14
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ (خدائے غزوجل) بہت ہی بابرکت ہے جس نے اپنے بندے پر قرآن نازل فرمایا تاکہ اہل حال کو ہدایت کرے

    سورہ فرقان، آیت 25:1
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ (خدا) بہت بابرکت ہے جو اگر چاہے تو تمہارے لئے اس سے بہتر (چیزیں) بنا دے (یعنی) باغات جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں۔ نیز تمہارے لئے محل بنادے

    سورہ فرقان، آیت 25:10
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور (خدا) بڑی برکت والا ہے جس نے آسمانوں میں برج بنائے اور ان میں (آفتاب کا نہایت روشن) چراغ اور چمکتا ہوا چاند بھی بنایا

    سورہ فرقان، آیت 25:61
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا ہی تو ہے جس نے زمین کو تمہارے لئے ٹھیرنے کی جگہ اور آسمان کو چھت بنایا اور تمہاری صورتیں بنائیں اور صورتیں بھی خوب بنائیں اور تمہیں پاکیزہ چیزیں کھانے کو دیں۔ یہی خدا تمہارا پروردگار ہے۔ پس خدائے پروردگار عالم بہت ہی بابرکت ہے

    سورہ مومن، آیت 40:64
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور وہ بہت بابرکت ہے جس کے لئے آسمانوں اور زمین کی اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کی بادشاہت ہے۔ اور اسی کو قیامت کا علم ہے اور اسی کی طرف تم لوٹ کر جاؤ گے

    سورہ زخرف، آیت 43:85
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اے محمدﷺ) تمہارا پروردگار جو صاحب جلال وعظمت ہے اس کا نام بڑا بابرکت ہے

    سورہ رحمٰن، آیت 55:78
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ (خدا) جس کے ہاتھ میں بادشاہی ہے بڑی برکت والا ہے۔ اور وہ ہر چیز پر قادر ہے

    سورہ ملک، آیت 67:1