مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فرقان آیت 16 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

لَّهُمْ فِيهَا مَا يَشَآءُونَ خَـٰلِدِينَ ۚ كَانَ عَلَىٰ رَبِّكَ وَعْدًا مَّسْـُٔولًا ﴿١٦﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اور چاہیں گے وہ ہی جو ان کے مرتبہ کے مناسب ہو گا۔

مومنین کے انعامات

وَعۡدًا مَّسۡـُٔوۡلًا سے مراد حتمی وعدہ ہے جو خدا تعالیٰ نے محض فضل و عنایت سے اپنے ذمہ لازم کر لیا۔ یا یہ مطلب کہ اس وعدہ کا ایفاء کا متقین سوال کریں گے۔ جو یقینًا پورا کیا جائے گا۔ جیسا کہ دعا میں ہے رَبَّنَا وَ اٰتِنَا مَا وَعَدْتَّنَا عَلٰی رُسُلِکَ ۔