مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فرقان آیت 26 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

ٱلْمُلْكُ يَوْمَئِذٍ ٱلْحَقُّ لِلرَّحْمَـٰنِ ۚ وَكَانَ يَوْمًا عَلَى ٱلْكَـٰفِرِينَ عَسِيرًا ﴿٢٦﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

رحمٰن کی بادشاہی

یعنی ظاہرًا و باطنًا، صورۃ و معنًی، من کل الوجوہ اکیلے رحمان کی بادشاہت ہو گی اور صرف اسی کا حکم چلے گا۔ لِمَنِ الۡمُلۡکُ الۡیَوۡمَ ؕ لِلّٰہِ الۡوَاحِدِ الۡقَہَّارِ (مومن۔۱۶) پھر جب رحمٰن کی حکومت ہوئی تو جو مستحق رحمت ہیں ان کے لئے رحمت کی کیا کمی، بے حساب رحمتوں سے نوازے جائیں گے۔ مگر باوجود ایسی لا محدود رحمت کے کافروں کے لئے وہ دن بڑی سخت مشکل اور مصیبت کا ہو گا ؎ کہ بازار چنداں کہ آگند تر، تہیدست رادل پراگندہ تر۔