مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فرقان، آیت 31

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وكذلك جعلنا لكل نبي عدوا من المجرمين وكفى بربك هاديا ونصيرا

اور اسی طرح ہم نے گنہگاروں میں سے ہر پیغمبر کا دشمن بنا دیا۔ اور تمہارا پروردگار ہدایت دینے اور مدد کرنے کو کافی ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 77 میں سے آیت 31
  • پارہ 19
  • صفحہ 362

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جو نبی کی بات ماننے میں رکاوٹیں ڈالتے ہیں اور لوگوں کو قبول حق سے روکتے ہیں۔ یعنی کافر پڑے بہکایا کریں، جس کو اللہ چاہے گا راہ پر لے آوے گا۔ یا یہ مطلب ہے کہ اللہ جس کو چاہے گا ہدایت کر دے گا اور جن کو ہدایت نصیب نہ ہو گی ان کے سب کے مقابلے میں تیری مدد کرے گا۔ یا یہ کہ حق تعالیٰ تیری مدد کر کے مقام مطلوب تک پہنچا دے گا۔ کوئی رکاوٹ مانع نہ ہو سکے گی۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَكَذَٰلِكَاور اسی طرحwakadhālika
  2. جَعَلْنَابنایا ہم نےjaʿalnā
  3. لِكُلِّواسطے ہرlikulli
  4. نَبِىٍّنبی کےnabiyyin
  5. عَدُوًّۭادشمنʿaduwwan
  6. مِّنَمیں سےmina
  7. ٱلْمُجْرِمِينَ ۗمجرموںl-muj'rimīna
  8. وَكَفَىٰاور کافی ہےwakafā
  9. بِرَبِّكَتیراربbirabbika
  10. هَادِيًۭاہدایت دینے والاhādiyan
  11. وَنَصِيرًۭااور مددگارwanaṣīran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں