مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فرقان، آیت 32

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وقال الذين كفروا لولا نزل عليه القران جملة واحدة كذلك لنثبت به فؤادك ورتلناه ترتيلا

اور کافر کہتے ہیں کہ اس پر قرآن ایک ہی دفعہ کیوں نہیں اُتارا گیا۔ اس طرح (آہستہ آہستہ) اس لئے اُتارا گیا کہ اس سے تمہارے دل کو قائم رکھیں۔ اور اسی واسطے ہم اس کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھتے رہے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 77 میں سے آیت 32
  • پارہ 19
  • صفحہ 362

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی نبی کے دشمن لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے ایسے ایسے اعتراض چھانٹتے ہیں کہ صاحب! دوسری کتابوں کی طرح پورا قرآن ایک ہی دفعہ کیوں نہ اتارا گیا، برسوں میں جو تھوڑا تھوڑا کر کے اتارا، کیا اللہ میاں کو کچھ سوچنا پڑتا تھا اس سے تو شبہ ہوتا ہے کہ خود محمد ﷺ سوچ سوچ کر بناتے ہیں۔ پھر موقع مناسب دیکھ کر تھوڑا تھوڑا سناتے رہتے ہیں۔ یعنی یہ کیا ضرور ہے کہ تھوڑا تھوڑا کر کے اتارنا اس سبب سےہو جو تم نے سمجھا۔ اگر غور کرو گے تو…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَقَالَاور کہاwaqāla
  2. ٱلَّذِينَان لوگوں نےalladhīna
  3. كَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarū
  4. لَوْلَاکیوں نہیںlawlā
  5. نُزِّلَنازل کیا گیاnuzzila
  6. عَلَيْهِاس پرʿalayhi
  7. ٱلْقُرْءَانُقرآنl-qur'ānu
  8. جُمْلَةًۭبارjum'latan
  9. وَٰحِدَةًۭ ۚایک ہی (ایک ہی بار)wāḥidatan
  10. كَذَٰلِكَاسی طرحkadhālika
  11. لِنُثَبِّتَتاکہ ہم جمادیں۔ مضبوط کردیںlinuthabbita
  12. بِهِۦساتھ اس کےbihi
  13. فُؤَادَكَ ۖتیرا دلfuādaka
  14. وَرَتَّلْنَـٰهُاور ٹھہر ٹھہر کر پڑھ سنایا ہم نے اس کوwarattalnāhu
  15. تَرْتِيلًۭاٹھہر ٹھہر کر پڑھ سناناtartīlan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں