مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فرقان آیت 33 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَلَا يَأْتُونَكَ بِمَثَلٍ إِلَّا جِئْنَـٰكَ بِٱلْحَقِّ وَأَحْسَنَ تَفْسِيرًا ﴿٣٣﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

قرآن میں تمام شبہات کا جواب

یعنی کفار جب کوئی اعتراض قرآن پر یا کوئی مثال آپ پر چسپاں کرتے ہیں تو قرآن اس کے جواب میں ٹھیک ٹھیک بات بتلا دیتا ہے۔ جس میں کسی قسم کا ہیر پھیر نہیں ہوتا۔ بلکہ صاف واضح، معتدل اور بےغِل و غش بات ہوتی ہے۔ ہاں جنکی عقل اوندھی ہو گئ ہو وہ سیدھی راہ اور صاف بات کو بھی ٹیڑھی سمجھیں، یہ الگ چیز ہے ایسوں کا انجام اگلی آیت میں بیان فرمایا۔