مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فرقان، آیت 33

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولا ياتونك بمثل الا جئناك بالحق واحسن تفسيرا

اور یہ لوگ تمہارے پاس جو (اعتراض کی) بات لاتے ہیں ہم تمہارے پاس اس کا معقول اور خوب مشرح جواب بھیج دیتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 77 میں سے آیت 33
  • پارہ 19
  • صفحہ 363

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی کفار جب کوئی اعتراض قرآن پر یا کوئی مثال آپ پر چسپاں کرتے ہیں تو قرآن اس کے جواب میں ٹھیک ٹھیک بات بتلا دیتا ہے۔ جس میں کسی قسم کا ہیر پھیر نہیں ہوتا۔ بلکہ صاف واضح، معتدل اور بےغِل و غش بات ہوتی ہے۔ ہاں جنکی عقل اوندھی ہو گئ ہو وہ سیدھی راہ اور صاف بات کو بھی ٹیڑھی سمجھیں، یہ الگ چیز ہے ایسوں کا انجام اگلی آیت میں بیان فرمایا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَااور نہیںwalā
  2. يَأْتُونَكَوہ لاتے آپ کے پاسyatūnaka
  3. بِمَثَلٍکوئی مثال۔ اعتراضbimathalin
  4. إِلَّامگرillā
  5. جِئْنَـٰكَہم لے آتے ہیں آپ کے پاسji'nāka
  6. بِٱلْحَقِّحق کوbil-ḥaqi
  7. وَأَحْسَنَاور بہترینwa-aḥsana
  8. تَفْسِيرًاتفسیر کو۔ وضاحت کو۔ بات کھولناtafsīran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں