مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فرقان آیت 38 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَعَادًا وَثَمُودَا۟ وَأَصْحَـٰبَ ٱلرَّسِّ وَقُرُونًۢا بَيْنَ ذَٰلِكَ كَثِيرًا ﴿٣٨﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اصحابُ الرّس کون تھے

“اصحاب الرّس” (کنوئیں والے) کون تھے؟ اس میں سخت اختلاف ہوا ہے۔ “روح المعانی” میں بہت سے اقوال نقل کر کے لکھا ہے وَمُلخّص الا قوال اِنَّھُم قَوْمٌ اَھْلَکھُمُ اللّٰہُ بِتَکْذِیْبِ مَنْ اُرْسِلَ اِلَیْھِمْ (یعنی خلاصہ یہ ہے کہ وہ کوئی قوم تھی جو اپنے پیغمبر کی تکذیب کی پاداش میں ہلاک ہوئی) حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں “ایک امت نے اپنے رسول کو کنوئیں میں بند کیا پھر ان پر عذاب آیا تب وہ رسول خلاص ہوا”۔