مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فرقان، آیت 38

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وعادا وثمود واصحاب الرس وقرونا بين ذلك كثيرا

اور عاد اور ثمود اور کنوئیں والوں اور ان کے درمیان اور بہت سی جماعتوں کو بھی (ہلاک کر ڈالا)

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 77 میں سے آیت 38
  • پارہ 19
  • صفحہ 363

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

“اصحاب الرّس” (کنوئیں والے) کون تھے؟ اس میں سخت اختلاف ہوا ہے۔ “روح المعانی” میں بہت سے اقوال نقل کر کے لکھا ہے وَمُلخّص الا قوال اِنَّھُم قَوْمٌ اَھْلَکھُمُ اللّٰہُ بِتَکْذِیْبِ مَنْ اُرْسِلَ اِلَیْھِمْ (یعنی خلاصہ یہ ہے کہ وہ کوئی قوم تھی جو اپنے پیغمبر کی تکذیب کی پاداش میں ہلاک ہوئی) حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں “ایک امت نے اپنے رسول کو کنوئیں میں بند کیا پھر ان پر عذاب آیا تب وہ رسول خلاص ہوا”۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَعَادًۭااور عادwaʿādan
  2. وَثَمُودَا۟اور ثمودwathamūdā
  3. وَأَصْحَـٰبَاور والےwa-aṣḥāba
  4. ٱلرَّسِّکنوئیں (والے)l-rasi
  5. وَقُرُونًۢااور قومیںwaqurūnan
  6. بَيْنَدرمیانbayna
  7. ذَٰلِكَاس کےdhālika
  8. كَثِيرًۭابہت سیkathīran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں