مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فرقان، آیت 50

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولقد صرفناه بينهم ليذكروا فابى اكثر الناس الا كفورا

اور ہم نے اس (قرآن کی آیتوں) کو طرح طرح سے لوگوں میں بیان کیا تاکہ نصیحت پکڑیں مگر بہت سے لوگوں نے انکار کے سوا قبول نہ کیا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 77 میں سے آیت 50
  • پارہ 19
  • صفحہ 364

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی بارش کا پانی تمام زمینوں اور آدمیوں کو یکساں نہیں پہنچتا۔ بلکہ کہیں کم کہیں زیادہ کہیں جلد کہیں بدیر، جس طرح اللہ کی حکمت مقتضی ہو پہنچتا رہتا ہے۔ تا لوگ سمجھیں کہ اس کی تقسیم کسی قادر مختار و حکیم کے ہاتھوں میں ہے۔ لیکن بہت لوگ پھر بھی نہیں سمجھتے اور نعمت الہٰی کا شکر ادا نہیں کرتے۔ الٹے کفر اور ناشکری پر اتر آتے ہیں۔ یہ ہی حال روحانی بارش کا ہے کہ جس کو اپنی استعداد اور ظرف کے موافق جتنا حصہ ملنا تھا مل گیا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqad
  2. صَرَّفْنَـٰهُپھیر پھیر کے لائے ہم اس کوṣarrafnāhu
  3. بَيْنَهُمْان کے درمیانbaynahum
  4. لِيَذَّكَّرُوا۟تاکہ وہ کچھ سبق لیںliyadhakkarū
  5. فَأَبَىٰٓتو انکار کیاfa-abā
  6. أَكْثَرُاکثرaktharu
  7. ٱلنَّاسِلوگوں نےl-nāsi
  8. إِلَّامگرillā
  9. كُفُورًۭاسخت ناشکری (کے)kufūran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں