مواد پر جائیں
Quran Maqasid

كَفُور

قرآن میں كفور

معنی: ناشکرا

كفور قرآن کی 10 سورتوں کی 15 آیات میں 15 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
15
آیات
15
سورتیں
10
مادّہ
ك ف ر

كَفُور

اسم · 12 بار

معنی: ناشکرا · دوسرے تراجم: ناشکرے کو, سخت ناشکرے کو, ناشکرے کی

قرآن میں صورتیں

  • كَفُورٌ ×5
  • كَفُورًا ×4
  • لَكَفُورٌ ×2
  • ٱلْكَفُورَ ×1

كُفُور

اسم · 3 بار

معنی: انکار کرنا · دوسرے تراجم: کفر کا/انکار کا, سخت ناشکری

قرآن میں صورتیں

  • كُفُورًا ×3

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الكفر في اللغة: ستر الشيء، ووصف الليل بالكافر لستره الأشخاص، والزراع لستره البذر في الأرض، وليس ذلك باسم لهما كما قال بعض أهل اللغة لما سمع:387-ألقت ذكاء يمينها في كافر

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿إن الذين كفروا﴾ [آل عمران: 4]. الكفر أصله التغطية والستر. وسمي الكافر الشرعي كافرا لأنه ستر الحق وغطى عليه. وسمي الليل كافرا لستره الأشياء بظلامه. وأنشد لثعلبة: [من الكامل]

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ك ف ر پر مکمل اندراجات

كفور والی آیات

15 میں سے آیات 1–15

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اگر ہم انسان کو اپنے پاس سے نعمت بخشیں پھر اس سے اس کو چھین لیں تو ناامید (اور) ناشکرا (ہوجاتا) ہے

    سورہ ہود، آیت 11:9
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہ فضول خرچی کرنے والے تو شیطان کے بھائی ہیں۔ اور شیطان اپنے پروردگار (کی نعمتوں) کا کفر ان کرنے والا (یعنی ناشکرا) ہے

    سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:27
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب تم کو دریا میں تکلیف پہنچتی ہے (یعنی ڈوبنے کا خوف ہوتا ہے) تو جن کو تم پکارا کرتے ہو سب اس (پروردگار) کے سوا گم ہوجاتے ہیں۔ پھر جب وہ تم کو (ڈوبنے سے) بچا کر خشکی پر لے جاتا ہے تو تم منہ پھیر لیتے ہو اور انسان ہے ہی ناشکرا

    سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:67
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے قرآن میں سب باتیں طرح طرح سے بیان کردی ہیں۔ مگر اکثر لوگوں نے انکار کرنے کے سوا قبول نہ کیا

    سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:89
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ خدا جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے اس بات پر قادر ہے کہ ان جیسے (لوگ) پیدا کردے۔ اور اس نے ان کے لئے ایک وقت مقرر کر دیا ہے جس میں کچھ بھی شک نہیں۔ تو ظالموں نے انکار کرنے کے سوا (اسے) قبول نہ کیا

    سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:99
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا تو مومنوں سے ان کے دشمنوں کو ہٹاتا رہتا ہے۔ بےشک خدا کسی خیانت کرنے والے اور کفران نعمت کرنے والے کو دوست نہیں رکھتا۔

    سورہ حج، آیت 22:38
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور وہی تو ہے جس نے تم کو حیات بخشی۔ پھر تم کو مارتا ہے۔ پھر تمہیں زندہ بھی کرے گا۔ اور انسان تو بڑا ناشکر ہے

    سورہ حج، آیت 22:66
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے اس (قرآن کی آیتوں) کو طرح طرح سے لوگوں میں بیان کیا تاکہ نصیحت پکڑیں مگر بہت سے لوگوں نے انکار کے سوا قبول نہ کیا

    سورہ فرقان، آیت 25:50
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب اُن پر (دریا کی) لہریں سائبانوں کی طرح چھا جاتی ہیں تو خدا کو پکارنے (اور) خالص اس کی عبادت کرنے لگتے ہیں پھر جب وہ اُن کو نجات دے کر خشکی پر پہنچا دیتا ہے تو بعض ہی انصاف پر قائم رہتے ہیں۔ اور ہماری نشانیوں سے وہی انکار کرتے ہیں جو عہد شکن اور ناشکرے ہیں

    سورہ لقمان، آیت 31:32
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ ہم نے ان کی ناشکری کی ان کو سزا دی۔ اور ہم سزا ناشکرے ہی کو دیا کرتے ہیں

    سورہ سبا، آیت 34:17
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لئے دوزخ کی آگ ہے۔ نہ انہیں موت آئے گی کہ مرجائیں اور نہ ان کا عذاب ہی ان سے ہلکا کیا جائے گا۔ ہم ہر ایک ناشکرے کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

    سورہ فاطر، آیت 35:36
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر اگر یہ منہ پھیر لیں تو ہم نے تم کو ان پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجا۔ تمہارا کام تو صرف (احکام کا) پہنچا دینا ہے۔ اور جب ہم انسان کو اپنی رحمت کا مزہ چکھاتے ہیں تو اس سے خوش ہوجاتا ہے۔ اور اگر ان کو ان ہی کے اعمال کے سبب کوئی سختی پہنچتی ہے تو (سب احسانوں کو بھول جاتے ہیں) بےشک انسان بڑا ناشکرا ہے

    سورہ شوریٰ، آیت 42:48
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور انہوں نے اس کے بندوں میں سے اس کے لئے اولاد مقرر کی۔ بےشک انسان صریح ناشکرا ہے

    سورہ زخرف، آیت 43:15
  14. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اور) اسے رستہ بھی دکھا دیا۔ (اب) وہ خواہ شکرگزار ہو خواہ ناشکرا

    سورہ دہر، آیت 76:3
  15. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو اپنے پروردگار کے حکم کے مطابق صبر کئے رہو اور ان لوگوں میں سے کسی بد عمل اور ناشکرے کا کہا نہ مانو

    سورہ دہر، آیت 76:24