تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی کیا یہ خیال ہے کہ ہمشیہ اسی عیش و آرام اورباغ و بہار کے مزے لوٹو گے؟ اور پہاڑوں کو تراش کر جو تکلف کے مکان تیار کئے ہیں ان سے کبھی نہ نکلو گے؟ یا یہ مضبوط اور سنگین عمارتیں تم کو خدا کے عذاب سے بچا لیں گی؟ اس سودائے خام کو دل سے نکال ڈالو۔ اور خدا تعالیٰ سے ڈر کر میرا کہا مانو۔ میں تمہارے بھلے کی کہتا ہوں۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں