مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ شعراءالشعراء

شعراٗ · 227 آیات · مکی

شعراء (الشعراء): مکمل متن اور ترجمہ

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  1. طسٓمٓ ﴿١﴾

    26:1 طٰسٓمٓ

    آیت کا صفحہ
  2. تِلْكَ ءَايَـٰتُ ٱلْكِتَـٰبِ ٱلْمُبِينِ ﴿٢﴾

    26:2 یہ کتاب روشن کی آیتیں ہیں

    آیت کا صفحہ
  3. لَعَلَّكَ بَـٰخِعٌ نَّفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا۟ مُؤْمِنِينَ ﴿٣﴾

    26:3 (اے پیغمبرﷺ) شاید تم اس (رنج) سے کہ یہ لوگ ایمان نہیں لاتے اپنے تئیں ہلاک کردو گے

    آیت کا صفحہ
  4. إِن نَّشَأْ نُنَزِّلْ عَلَيْهِم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ ءَايَةً فَظَلَّتْ أَعْنَـٰقُهُمْ لَهَا خَـٰضِعِينَ ﴿٤﴾

    26:4 اگر ہم چاہیں تو ان پر آسمان سے نشانی اُتار دیں۔ پھر ان کی گردنیں اس کے آگے جھک جائیں

    آیت کا صفحہ
  5. وَمَا يَأْتِيهِم مِّن ذِكْرٍ مِّنَ ٱلرَّحْمَـٰنِ مُحْدَثٍ إِلَّا كَانُوا۟ عَنْهُ مُعْرِضِينَ ﴿٥﴾

    26:5 اور ان کے پاس (خدائے) رحمٰن کی طرف سے کوئی نصیحت نہیں آتی مگر یہ اس سے منہ پھیر لیتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  6. فَقَدْ كَذَّبُوا۟ فَسَيَأْتِيهِمْ أَنۢبَـٰٓؤُا۟ مَا كَانُوا۟ بِهِۦ يَسْتَهْزِءُونَ ﴿٦﴾

    26:6 سو یہ تو جھٹلا چکے اب ان کو اس چیز کی حقیقت معلوم ہوگی جس کی ہنسی اُڑاتے تھے

    آیت کا صفحہ
  7. أَوَلَمْ يَرَوْا۟ إِلَى ٱلْأَرْضِ كَمْ أَنۢبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوْجٍ كَرِيمٍ ﴿٧﴾

    26:7 کیا انہوں نے زمین کی طرف نہیں دیکھا کہ ہم نے اس میں ہر قسم کی کتنی نفیس چیزیں اُگائی ہیں

    آیت کا صفحہ
  8. إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ﴿٨﴾

    26:8 کچھ شک نہیں کہ اس میں (قدرت خدا کی) نشانی ہے مگر یہ اکثر ایمان لانے والے نہیں ہیں

    آیت کا صفحہ
  9. وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴿٩﴾

    26:9 اور تمہارا پروردگار غالب (اور) مہربان ہے

    آیت کا صفحہ
  10. وَإِذْ نَادَىٰ رَبُّكَ مُوسَىٰٓ أَنِ ٱئْتِ ٱلْقَوْمَ ٱلظَّـٰلِمِينَ ﴿١٠﴾

    26:10 اور جب تمہارے پروردگار نے موسیٰ کو پکارا کہ ظالم لوگوں کے پاس جاؤ

    آیت کا صفحہ
  11. قَوْمَ فِرْعَوْنَ ۚ أَلَا يَتَّقُونَ ﴿١١﴾

    26:11 (یعنی) قوم فرعون کے پاس، کیا یہ ڈرتے نہیں

    آیت کا صفحہ
  12. قَالَ رَبِّ إِنِّىٓ أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِ ﴿١٢﴾

    26:12 انہوں نے کہا کہ میرے پروردگار میں ڈرتا ہوں کہ یہ مجھے جھوٹا سمجھیں

    آیت کا صفحہ
  13. وَيَضِيقُ صَدْرِى وَلَا يَنطَلِقُ لِسَانِى فَأَرْسِلْ إِلَىٰ هَـٰرُونَ ﴿١٣﴾

    26:13 اور میرا دل تنگ ہوتا ہے اور میری زبان رکتی ہے تو ہارون کو حکم بھیج کہ میرے ساتھ چلیں

    آیت کا صفحہ
  14. وَلَهُمْ عَلَىَّ ذَنۢبٌ فَأَخَافُ أَن يَقْتُلُونِ ﴿١٤﴾

    26:14 اور ان لوگوں کا مجھ پر ایک گناہ (یعنی قبطی کے خون کا دعویٰ) بھی ہے سو مجھے یہ بھی خوف ہے کہ مجھ کو مار ہی ڈالیں

    آیت کا صفحہ
  15. قَالَ كَلَّا ۖ فَٱذْهَبَا بِـَٔايَـٰتِنَآ ۖ إِنَّا مَعَكُم مُّسْتَمِعُونَ ﴿١٥﴾

    26:15 فرمایا ہرگز نہیں۔ تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ ہم تمہارے ساتھ سننے والے ہیں

    آیت کا صفحہ
  16. فَأْتِيَا فِرْعَوْنَ فَقُولَآ إِنَّا رَسُولُ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ ﴿١٦﴾

    26:16 تو دونوں فرعون کے پاس جاؤ اور کہو کہ ہم تمام جہان کے مالک کے بھیجے ہوئے ہیں

    آیت کا صفحہ
  17. أَنْ أَرْسِلْ مَعَنَا بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ ﴿١٧﴾

    26:17 (اور اس لئے آئے ہیں) کہ آپ بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے کی اجازت دیں

    آیت کا صفحہ
  18. قَالَ أَلَمْ نُرَبِّكَ فِينَا وَلِيدًا وَلَبِثْتَ فِينَا مِنْ عُمُرِكَ سِنِينَ ﴿١٨﴾

    26:18 (فرعون نے موسیٰ سے کہا) کیا ہم نے تم کو کہ ابھی بچّے تھے پرورش نہیں کیا اور تم نے برسوں ہمارے ہاں عمر بسر (نہیں) کی

    آیت کا صفحہ
  19. وَفَعَلْتَ فَعْلَتَكَ ٱلَّتِى فَعَلْتَ وَأَنتَ مِنَ ٱلْكَـٰفِرِينَ ﴿١٩﴾

    26:19 اور تم نے وہ کام کیا تھا جو کیا اور تم ناشکرے معلوم ہوتے ہو

    آیت کا صفحہ
  20. قَالَ فَعَلْتُهَآ إِذًا وَأَنَا۠ مِنَ ٱلضَّآلِّينَ ﴿٢٠﴾

    26:20 (موسیٰ نے) کہاں (ہاں) وہ حرکت مجھ سے ناگہاں سرزد ہوئی تھی اور میں خطا کاروں میں تھا

    آیت کا صفحہ
  21. فَفَرَرْتُ مِنكُمْ لَمَّا خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِى رَبِّى حُكْمًا وَجَعَلَنِى مِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ ﴿٢١﴾

    26:21 تو جب مجھے تم سے ڈر لگا تو تم میں سے بھاگ گیا۔ پھر خدا نے مجھ کو نبوت وعلم بخشا اور مجھے پیغمبروں میں سے کیا

    آیت کا صفحہ
  22. وَتِلْكَ نِعْمَةٌ تَمُنُّهَا عَلَىَّ أَنْ عَبَّدتَّ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ ﴿٢٢﴾

    26:22 اور (کیا) یہی احسان ہے جو آپ مجھ پر رکھتے ہیں کہ آپ نے بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا ہے

    آیت کا صفحہ
  23. قَالَ فِرْعَوْنُ وَمَا رَبُّ ٱلْعَـٰلَمِينَ ﴿٢٣﴾

    26:23 فرعون نے کہا کہ تمام جہان مالک کیا

    آیت کا صفحہ
  24. قَالَ رَبُّ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَآ ۖ إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ ﴿٢٤﴾

    26:24 کہا کہ آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کا مالک۔ بشرطیکہ تم لوگوں کو یقین ہو

    آیت کا صفحہ
  25. قَالَ لِمَنْ حَوْلَهُۥٓ أَلَا تَسْتَمِعُونَ ﴿٢٥﴾

    26:25 فرعون نے اپنے اہالی موالی سے کہا کہ کیا تم سنتے نہیں

    آیت کا صفحہ
  26. قَالَ رَبُّكُمْ وَرَبُّ ءَابَآئِكُمُ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿٢٦﴾

    26:26 (موسیٰ نے) کہا کہ تمہارا اور تمہارے پہلے باپ دادا کا مالک

    آیت کا صفحہ
  27. قَالَ إِنَّ رَسُولَكُمُ ٱلَّذِىٓ أُرْسِلَ إِلَيْكُمْ لَمَجْنُونٌ ﴿٢٧﴾

    26:27 (فرعون نے) کہا کہ (یہ) پیغمبر جو تمہاری طرف بھیجا گیا ہے باؤلا ہے

    آیت کا صفحہ
  28. قَالَ رَبُّ ٱلْمَشْرِقِ وَٱلْمَغْرِبِ وَمَا بَيْنَهُمَآ ۖ إِن كُنتُمْ تَعْقِلُونَ ﴿٢٨﴾

    26:28 موسیٰ نے کہا کہ مشرق اور مغرب اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کا مالک، بشرطیکہ تم کو سمجھ ہو

    آیت کا صفحہ
  29. قَالَ لَئِنِ ٱتَّخَذْتَ إِلَـٰهًا غَيْرِى لَأَجْعَلَنَّكَ مِنَ ٱلْمَسْجُونِينَ ﴿٢٩﴾

    26:29 (فرعون نے) کہا کہ اگر تم نے میرے سوا کسی اور کو معبود بنایا تو میں تمہیں قید کردوں گا

    آیت کا صفحہ
  30. قَالَ أَوَلَوْ جِئْتُكَ بِشَىْءٍ مُّبِينٍ ﴿٣٠﴾

    26:30 (موسیٰ نے) کہا خواہ میں آپ کے پاس روشن چیز لاؤں (یعنی معجزہ)

    آیت کا صفحہ
  31. قَالَ فَأْتِ بِهِۦٓ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ ﴿٣١﴾

    26:31 فرعون نے کہا اگر سچے ہو تو اسے لاؤ (دکھاؤ)

    آیت کا صفحہ
  32. فَأَلْقَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِىَ ثُعْبَانٌ مُّبِينٌ ﴿٣٢﴾

    26:32 پس انہوں نے اپنی لاٹھی ڈالی تو وہ اسی وقت صریح اژدہا بن گئی

    آیت کا صفحہ
  33. وَنَزَعَ يَدَهُۥ فَإِذَا هِىَ بَيْضَآءُ لِلنَّـٰظِرِينَ ﴿٣٣﴾

    26:33 اور اپنا ہاتھ نکالا تو اسی دم دیکھنے والوں کے لئے سفید (براق نظر آنے لگا)

    آیت کا صفحہ
  34. قَالَ لِلْمَلَإِ حَوْلَهُۥٓ إِنَّ هَـٰذَا لَسَـٰحِرٌ عَلِيمٌ ﴿٣٤﴾

    26:34 فرعون نے اپنے گرد کے سرداروں سے کہا کہ یہ تو کامل فن جادوگر ہے

    آیت کا صفحہ
  35. يُرِيدُ أَن يُخْرِجَكُم مِّنْ أَرْضِكُم بِسِحْرِهِۦ فَمَاذَا تَأْمُرُونَ ﴿٣٥﴾

    26:35 چاہتا ہے کہ تم کو اپنے جادو (کے زور) سے تمہارے ملک سے نکال دے تو تمہاری کیا رائے ہے؟

    آیت کا صفحہ
  36. قَالُوٓا۟ أَرْجِهْ وَأَخَاهُ وَٱبْعَثْ فِى ٱلْمَدَآئِنِ حَـٰشِرِينَ ﴿٣٦﴾

    26:36 انہوں نے کہا کہ اسے اور اس کے بھائی (کے بارے) میں کچھ توقف کیجیئے اور شہروں میں ہرکارے بھیج دیجیئے

    آیت کا صفحہ
  37. يَأْتُوكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِيمٍ ﴿٣٧﴾

    26:37 کہ سب ماہر جادوگروں کو (جمع کرکے) آپ کے پاس لے آئیں

    آیت کا صفحہ
  38. فَجُمِعَ ٱلسَّحَرَةُ لِمِيقَـٰتِ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ ﴿٣٨﴾

    26:38 تو جادوگر ایک مقررہ دن کی میعاد پر جمع ہوگئے

    آیت کا صفحہ
  39. وَقِيلَ لِلنَّاسِ هَلْ أَنتُم مُّجْتَمِعُونَ ﴿٣٩﴾

    26:39 اور لوگوں سے کہہ دیا گیا کہ تم (سب) کو اکھٹے ہو کر جانا چاہیئے

    آیت کا صفحہ
  40. لَعَلَّنَا نَتَّبِعُ ٱلسَّحَرَةَ إِن كَانُوا۟ هُمُ ٱلْغَـٰلِبِينَ ﴿٤٠﴾

    26:40 تاکہ اگر جادوگر غالب رہیں تو ہم ان کے پیرو ہوجائیں

    آیت کا صفحہ
  41. فَلَمَّا جَآءَ ٱلسَّحَرَةُ قَالُوا۟ لِفِرْعَوْنَ أَئِنَّ لَنَا لَأَجْرًا إِن كُنَّا نَحْنُ ٱلْغَـٰلِبِينَ ﴿٤١﴾

    26:41 جب جادوگر آگئے تو فرعون سے کہنے لگے اگر ہم غالب رہے تو ہمیں صلہ بھی عطا ہوگا؟

    آیت کا صفحہ
  42. قَالَ نَعَمْ وَإِنَّكُمْ إِذًا لَّمِنَ ٱلْمُقَرَّبِينَ ﴿٤٢﴾

    26:42 فرعون نے کہا ہاں اور تم مقربوں میں بھی داخل کرلئے جاؤ گے

    آیت کا صفحہ
  43. قَالَ لَهُم مُّوسَىٰٓ أَلْقُوا۟ مَآ أَنتُم مُّلْقُونَ ﴿٤٣﴾

    26:43 موسیٰ نے ان سے کہا کہ جو چیز ڈالنی چاہتے ہو، ڈالو

    آیت کا صفحہ
  44. فَأَلْقَوْا۟ حِبَالَهُمْ وَعِصِيَّهُمْ وَقَالُوا۟ بِعِزَّةِ فِرْعَوْنَ إِنَّا لَنَحْنُ ٱلْغَـٰلِبُونَ ﴿٤٤﴾

    26:44 تو انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈالیں اور کہنے لگے کہ فرعون کے اقبال کی قسم ہم ضرور غالب رہیں گے

    آیت کا صفحہ
  45. فَأَلْقَىٰ مُوسَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِىَ تَلْقَفُ مَا يَأْفِكُونَ ﴿٤٥﴾

    26:45 پھر موسیٰ نے اپنی لاٹھی ڈالی تو وہ ان چیزوں کو جو جادوگروں نے بنائی تھیں یکایک نگلنے لگی

    آیت کا صفحہ
  46. فَأُلْقِىَ ٱلسَّحَرَةُ سَـٰجِدِينَ ﴿٤٦﴾

    26:46 تب جادوگر سجدے میں گر پڑے

    آیت کا صفحہ
  47. قَالُوٓا۟ ءَامَنَّا بِرَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ ﴿٤٧﴾

    26:47 (اور) کہنے لگے کہ ہم تمام جہان کے مالک پر ایمان لے آئے

    آیت کا صفحہ
  48. رَبِّ مُوسَىٰ وَهَـٰرُونَ ﴿٤٨﴾

    26:48 جو موسیٰ اور ہارون کا مالک ہے

    آیت کا صفحہ
  49. قَالَ ءَامَنتُمْ لَهُۥ قَبْلَ أَنْ ءَاذَنَ لَكُمْ ۖ إِنَّهُۥ لَكَبِيرُكُمُ ٱلَّذِى عَلَّمَكُمُ ٱلسِّحْرَ فَلَسَوْفَ تَعْلَمُونَ ۚ لَأُقَطِّعَنَّ أَيْدِيَكُمْ وَأَرْجُلَكُم مِّنْ خِلَـٰفٍ وَلَأُصَلِّبَنَّكُمْ أَجْمَعِينَ ﴿٤٩﴾

    26:49 فرعون نے کہا کیا اس سے پہلے کہ میں تم کو اجازت دوں تم اس پر ایمان لے آئے، بےشک یہ تمہارا بڑا ہے جس نے تم کو جادو سکھایا ہے۔ سو عنقریب تم (اس کا انجام) معلوم کرلو گے کہ میں تمہارے ہاتھ اور پاؤں اطراف مخالف سے کٹوا دوں گا اور تم سب کو سولی پر چڑھوا دوں گا

    آیت کا صفحہ
  50. قَالُوا۟ لَا ضَيْرَ ۖ إِنَّآ إِلَىٰ رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ ﴿٥٠﴾

    26:50 انہوں نے کہا کہ کچھ نقصان (کی بات) نہیں ہم اپنے پروردگار کی طرف لوٹ جانے والے ہیں

    آیت کا صفحہ
  51. إِنَّا نَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطَـٰيَـٰنَآ أَن كُنَّآ أَوَّلَ ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿٥١﴾

    26:51 ہمیں امید ہے کہ ہمارا پروردگار ہمارے گناہ بخش دے گا۔ اس لئے کہ ہم اول ایمان لانے والوں میں ہیں

    آیت کا صفحہ
  52. ۞ وَأَوْحَيْنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنْ أَسْرِ بِعِبَادِىٓ إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ ﴿٥٢﴾

    26:52 اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ ہمارے بندوں کو رات کو لے نکلو کہ (فرعونیوں کی طرف سے) تمہارا تعاقب کیا جائے گا

    آیت کا صفحہ
  53. فَأَرْسَلَ فِرْعَوْنُ فِى ٱلْمَدَآئِنِ حَـٰشِرِينَ ﴿٥٣﴾

    26:53 تو فرعون نے شہروں میں نقیب راونہ کئے

    آیت کا صفحہ
  54. إِنَّ هَـٰٓؤُلَآءِ لَشِرْذِمَةٌ قَلِيلُونَ ﴿٥٤﴾

    26:54 (اور کہا) کہ یہ لوگ تھوڑی سی جماعت ہے

    آیت کا صفحہ
  55. وَإِنَّهُمْ لَنَا لَغَآئِظُونَ ﴿٥٥﴾

    26:55 اور یہ ہمیں غصہ دلا رہے ہیں

    آیت کا صفحہ
  56. وَإِنَّا لَجَمِيعٌ حَـٰذِرُونَ ﴿٥٦﴾

    26:56 اور ہم سب باسازو سامان ہیں

    آیت کا صفحہ
  57. فَأَخْرَجْنَـٰهُم مِّن جَنَّـٰتٍ وَعُيُونٍ ﴿٥٧﴾

    26:57 تو ہم نے ان کو باغوں اور چشموں سے نکال دیا

    آیت کا صفحہ
  58. وَكُنُوزٍ وَمَقَامٍ كَرِيمٍ ﴿٥٨﴾

    26:58 اور خزانوں اور نفیس مکانات سے

    آیت کا صفحہ
  59. كَذَٰلِكَ وَأَوْرَثْنَـٰهَا بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ ﴿٥٩﴾

    26:59 (ان کے ساتھ ہم نے) اس طرح (کیا) اور ان چیزوں کا وارث بنی اسرائیل کو کر دیا

    آیت کا صفحہ
  60. فَأَتْبَعُوهُم مُّشْرِقِينَ ﴿٦٠﴾

    26:60 تو انہوں نے سورج نکلتے (یعنی صبح کو) ان کا تعاقب کیا

    آیت کا صفحہ
  61. فَلَمَّا تَرَٰٓءَا ٱلْجَمْعَانِ قَالَ أَصْحَـٰبُ مُوسَىٰٓ إِنَّا لَمُدْرَكُونَ ﴿٦١﴾

    26:61 جب دونوں جماعتیں آمنے سامنے ہوئیں تو موسیٰ کے ساتھی کہنے لگے کہ ہم تو پکڑ لئے گئے

    آیت کا صفحہ
  62. قَالَ كَلَّآ ۖ إِنَّ مَعِىَ رَبِّى سَيَهْدِينِ ﴿٦٢﴾

    26:62 موسیٰ نے کہا ہرگز نہیں میرا پروردگار میرے ساتھ ہے وہ مجھے رستہ بتائے گا

    آیت کا صفحہ
  63. فَأَوْحَيْنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنِ ٱضْرِب بِّعَصَاكَ ٱلْبَحْرَ ۖ فَٱنفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرْقٍ كَٱلطَّوْدِ ٱلْعَظِيمِ ﴿٦٣﴾

    26:63 اس وقت ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ اپنی لاٹھی دریا پر مارو۔ تو دریا پھٹ گیا۔ اور ہر ایک ٹکڑا (یوں) ہوگیا (کہ) گویا بڑا پہاڑ (ہے)

    آیت کا صفحہ
  64. وَأَزْلَفْنَا ثَمَّ ٱلْـَٔاخَرِينَ ﴿٦٤﴾

    26:64 اور دوسروں کو وہاں ہم نے قریب کردیا

    آیت کا صفحہ
  65. وَأَنجَيْنَا مُوسَىٰ وَمَن مَّعَهُۥٓ أَجْمَعِينَ ﴿٦٥﴾

    26:65 اور موسیٰ اور ان کے ساتھ والوں کو تو بچا لیا

    آیت کا صفحہ
  66. ثُمَّ أَغْرَقْنَا ٱلْـَٔاخَرِينَ ﴿٦٦﴾

    26:66 پھر دوسروں کو ڈبو دیا

    آیت کا صفحہ
  67. إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ﴿٦٧﴾

    26:67 بےشک اس (قصے) میں نشانی ہے۔ لیکن یہ اکثر ایمان لانے والے نہیں

    آیت کا صفحہ
  68. وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴿٦٨﴾

    26:68 اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے

    آیت کا صفحہ
  69. وَٱتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ إِبْرَٰهِيمَ ﴿٦٩﴾

    26:69 اور ان کو ابراہیم کا حال پڑھ کر سنا دو

    آیت کا صفحہ
  70. إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِۦ مَا تَعْبُدُونَ ﴿٧٠﴾

    26:70 جب انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ تم کس چیز کو پوجتے ہو

    آیت کا صفحہ
  71. قَالُوا۟ نَعْبُدُ أَصْنَامًا فَنَظَلُّ لَهَا عَـٰكِفِينَ ﴿٧١﴾

    26:71 وہ کہنے لگے کہ ہم بتوں کو پوجتے ہیں اور ان کی پوجا پر قائم ہیں

    آیت کا صفحہ
  72. قَالَ هَلْ يَسْمَعُونَكُمْ إِذْ تَدْعُونَ ﴿٧٢﴾

    26:72 ابراہیم نے کہا کہ جب تم ان کو پکارتے ہو تو کیا وہ تمہاری آواز کو سنتے ہیں؟

    آیت کا صفحہ
  73. أَوْ يَنفَعُونَكُمْ أَوْ يَضُرُّونَ ﴿٧٣﴾

    26:73 یا تمہیں کچھ فائدے دے سکتے یا نقصان پہنچا سکتے ہیں؟

    آیت کا صفحہ
  74. قَالُوا۟ بَلْ وَجَدْنَآ ءَابَآءَنَا كَذَٰلِكَ يَفْعَلُونَ ﴿٧٤﴾

    26:74 انہوں نے کہا (نہیں) بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے

    آیت کا صفحہ
  75. قَالَ أَفَرَءَيْتُم مَّا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ ﴿٧٥﴾

    26:75 ابراہیم نے کہا کیا تم نے دیکھا کہ جن کو تم پوجتے رہے ہو

    آیت کا صفحہ
  76. أَنتُمْ وَءَابَآؤُكُمُ ٱلْأَقْدَمُونَ ﴿٧٦﴾

    26:76 تم بھی اور تمہارے اگلے باپ دادا بھی

    آیت کا صفحہ
  77. فَإِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِّىٓ إِلَّا رَبَّ ٱلْعَـٰلَمِينَ ﴿٧٧﴾

    26:77 وہ میرے دشمن ہیں۔ مگر خدائے رب العالمین (میرا دوست ہے)

    آیت کا صفحہ
  78. ٱلَّذِى خَلَقَنِى فَهُوَ يَهْدِينِ ﴿٧٨﴾

    26:78 جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور وہی مجھے رستہ دکھاتا ہے

    آیت کا صفحہ
  79. وَٱلَّذِى هُوَ يُطْعِمُنِى وَيَسْقِينِ ﴿٧٩﴾

    26:79 اور وہ جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے

    آیت کا صفحہ
  80. وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ ﴿٨٠﴾

    26:80 اور جب میں بیمار پڑتا ہوں تو مجھے شفا بخشتا ہے

    آیت کا صفحہ
  81. وَٱلَّذِى يُمِيتُنِى ثُمَّ يُحْيِينِ ﴿٨١﴾

    26:81 اور جو مجھے مارے گا اور پھر زندہ کرے گا

    آیت کا صفحہ
  82. وَٱلَّذِىٓ أَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لِى خَطِيٓـَٔتِى يَوْمَ ٱلدِّينِ ﴿٨٢﴾

    26:82 اور وہ جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ قیامت کے دن میرے گناہ بخشے گا

    آیت کا صفحہ
  83. رَبِّ هَبْ لِى حُكْمًا وَأَلْحِقْنِى بِٱلصَّـٰلِحِينَ ﴿٨٣﴾

    26:83 اے پروردگار مجھے علم ودانش عطا فرما اور نیکوکاروں میں شامل کر

    آیت کا صفحہ
  84. وَٱجْعَل لِّى لِسَانَ صِدْقٍ فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ ﴿٨٤﴾

    26:84 اور پچھلے لوگوں میں میرا ذکر نیک (جاری) کر

    آیت کا صفحہ
  85. وَٱجْعَلْنِى مِن وَرَثَةِ جَنَّةِ ٱلنَّعِيمِ ﴿٨٥﴾

    26:85 اور مجھے نعمت کی بہشت کے وارثوں میں کر

    آیت کا صفحہ
  86. وَٱغْفِرْ لِأَبِىٓ إِنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلضَّآلِّينَ ﴿٨٦﴾

    26:86 اور میرے باپ کو بخش دے کہ وہ گمراہوں میں سے ہے

    آیت کا صفحہ
  87. وَلَا تُخْزِنِى يَوْمَ يُبْعَثُونَ ﴿٨٧﴾

    26:87 اور جس دن لوگ اٹھا کھڑے کئے جائیں گے مجھے رسوا نہ کیجیو

    آیت کا صفحہ
  88. يَوْمَ لَا يَنفَعُ مَالٌ وَلَا بَنُونَ ﴿٨٨﴾

    26:88 جس دن نہ مال ہی کچھ فائدہ دے سکا گا اور نہ بیٹے

    آیت کا صفحہ
  89. إِلَّا مَنْ أَتَى ٱللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ ﴿٨٩﴾

    26:89 ہاں جو شخص خدا کے پاس پاک دل لے کر آیا (وہ بچ جائے گا)

    آیت کا صفحہ
  90. وَأُزْلِفَتِ ٱلْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ ﴿٩٠﴾

    26:90 اور بہشت پرہیزگاروں کے قریب کردی جائے گی

    آیت کا صفحہ
  91. وَبُرِّزَتِ ٱلْجَحِيمُ لِلْغَاوِينَ ﴿٩١﴾

    26:91 اور دوزخ گمراہوں کے سامنے لائی جائے گی

    آیت کا صفحہ
  92. وَقِيلَ لَهُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ ﴿٩٢﴾

    26:92 اور ان سے کہا جائے گا کہ جن کو تم پوجتے تھے وہ کہاں ہیں؟

    آیت کا صفحہ
  93. مِن دُونِ ٱللَّهِ هَلْ يَنصُرُونَكُمْ أَوْ يَنتَصِرُونَ ﴿٩٣﴾

    26:93 یعنی جن کو خدا کے سوا (پوجتے تھے) کیا وہ تمہاری مدد کرسکتے ہیں یا خود بدلہ لے سکتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  94. فَكُبْكِبُوا۟ فِيهَا هُمْ وَٱلْغَاوُۥنَ ﴿٩٤﴾

    26:94 تو وہ اور گمراہ (یعنی بت اور بت پرست) اوندھے منہ دوزخ میں ڈال دیئے جائیں گے

    آیت کا صفحہ
  95. وَجُنُودُ إِبْلِيسَ أَجْمَعُونَ ﴿٩٥﴾

    26:95 اور شیطان کے لشکر سب کے سب (داخل جہنم ہوں گے)

    آیت کا صفحہ
  96. قَالُوا۟ وَهُمْ فِيهَا يَخْتَصِمُونَ ﴿٩٦﴾

    26:96 وہ آپس میں جھگڑیں گے اور کہیں گے

    آیت کا صفحہ
  97. تَٱللَّهِ إِن كُنَّا لَفِى ضَلَـٰلٍ مُّبِينٍ ﴿٩٧﴾

    26:97 کہ خدا کی قسم ہم تو صریح گمراہی میں تھے

    آیت کا صفحہ
  98. إِذْ نُسَوِّيكُم بِرَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ ﴿٩٨﴾

    26:98 جب کہ تمہیں (خدائے) رب العالمین کے برابر ٹھہراتے تھے

    آیت کا صفحہ
  99. وَمَآ أَضَلَّنَآ إِلَّا ٱلْمُجْرِمُونَ ﴿٩٩﴾

    26:99 اور ہم کو ان گنہگاروں ہی نے گمراہ کیا تھا

    آیت کا صفحہ
  100. فَمَا لَنَا مِن شَـٰفِعِينَ ﴿١٠٠﴾

    26:100 تو (آج) نہ کوئی ہمارا سفارش کرنے والا ہے

    آیت کا صفحہ
  101. وَلَا صَدِيقٍ حَمِيمٍ ﴿١٠١﴾

    26:101 اور نہ گرم جوش دوست

    آیت کا صفحہ
  102. فَلَوْ أَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَكُونَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿١٠٢﴾

    26:102 کاش ہمیں (دنیا میں) پھر جانا ہو تم ہم مومنوں میں ہوجائیں

    آیت کا صفحہ
  103. إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ﴿١٠٣﴾

    26:103 بےشک اس میں نشانی ہے اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں

    آیت کا صفحہ
  104. وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴿١٠٤﴾

    26:104 اور تمہارا پروردگار تو غالب اور مہربان ہے

    آیت کا صفحہ
  105. كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوحٍ ٱلْمُرْسَلِينَ ﴿١٠٥﴾

    26:105 قوم نوح نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا

    آیت کا صفحہ
  106. إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ نُوحٌ أَلَا تَتَّقُونَ ﴿١٠٦﴾

    26:106 جب ان سے ان کے بھائی نوح نے کہا کہ تم ڈرتے کیوں نہیں

    آیت کا صفحہ
  107. إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ ﴿١٠٧﴾

    26:107 میں تو تمہارا امانت دار ہوں

    آیت کا صفحہ
  108. فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴿١٠٨﴾

    26:108 تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو

    آیت کا صفحہ
  109. وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ ﴿١٠٩﴾

    26:109 اور اس کام کا تم سے کچھ صلہ نہیں مانگتا۔ میرا صلہ تو خدائے رب العالمین ہی پر ہے

    آیت کا صفحہ
  110. فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴿١١٠﴾

    26:110 تو خدا سے ڈرو اور میرے کہنے پر چلو

    آیت کا صفحہ
  111. ۞ قَالُوٓا۟ أَنُؤْمِنُ لَكَ وَٱتَّبَعَكَ ٱلْأَرْذَلُونَ ﴿١١١﴾

    26:111 وہ بولے کہ کیا ہم تم کو مان لیں اور تمہارے پیرو تو رذیل لوگ ہوتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  112. قَالَ وَمَا عِلْمِى بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ ﴿١١٢﴾

    26:112 نوح نے کہا کہ مجھے کیا معلوم کہ وہ کیا کرتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  113. إِنْ حِسَابُهُمْ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّى ۖ لَوْ تَشْعُرُونَ ﴿١١٣﴾

    26:113 ان کا حساب (اعمال) میرے پروردگار کے ذمے ہے کاش تم سمجھو

    آیت کا صفحہ
  114. وَمَآ أَنَا۠ بِطَارِدِ ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿١١٤﴾

    26:114 اور میں مومنوں کو نکال دینے والا نہیں ہوں

    آیت کا صفحہ
  115. إِنْ أَنَا۠ إِلَّا نَذِيرٌ مُّبِينٌ ﴿١١٥﴾

    26:115 میں تو صرف کھول کھول کر نصیحت کرنے والا ہوں

    آیت کا صفحہ
  116. قَالُوا۟ لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَـٰنُوحُ لَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلْمَرْجُومِينَ ﴿١١٦﴾

    26:116 انہوں نے کہا کہ نوح اگر تم باز نہ آؤ گے تو سنگسار کردیئے جاؤ گے

    آیت کا صفحہ
  117. قَالَ رَبِّ إِنَّ قَوْمِى كَذَّبُونِ ﴿١١٧﴾

    26:117 نوح نے کہا کہ پروردگار میری قوم نے تو مجھے جھٹلا دیا

    آیت کا صفحہ
  118. فَٱفْتَحْ بَيْنِى وَبَيْنَهُمْ فَتْحًا وَنَجِّنِى وَمَن مَّعِىَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿١١٨﴾

    26:118 سو تو میرے اور ان کے درمیان ایک کھلا فیصلہ کردے اور مجھے اور جو میرے ساتھ ہیں ان کو بچا لے

    آیت کا صفحہ
  119. فَأَنجَيْنَـٰهُ وَمَن مَّعَهُۥ فِى ٱلْفُلْكِ ٱلْمَشْحُونِ ﴿١١٩﴾

    26:119 پس ہم نے ان کو اور جو ان کے ساتھ کشتی میں سوار تھے، ان کو بچا لیا

    آیت کا صفحہ
  120. ثُمَّ أَغْرَقْنَا بَعْدُ ٱلْبَاقِينَ ﴿١٢٠﴾

    26:120 پھر اس کے بعد باقی لوگوں کو ڈبو دیا

    آیت کا صفحہ
  121. إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ﴿١٢١﴾

    26:121 بےشک اس میں نشانی ہے اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے

    آیت کا صفحہ
  122. وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴿١٢٢﴾

    26:122 اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے

    آیت کا صفحہ
  123. كَذَّبَتْ عَادٌ ٱلْمُرْسَلِينَ ﴿١٢٣﴾

    26:123 عاد نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا

    آیت کا صفحہ
  124. إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ هُودٌ أَلَا تَتَّقُونَ ﴿١٢٤﴾

    26:124 جب ان سے ان کے بھائی ہود نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں

    آیت کا صفحہ
  125. إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ ﴿١٢٥﴾

    26:125 میں تو تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں

    آیت کا صفحہ
  126. فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴿١٢٦﴾

    26:126 تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو

    آیت کا صفحہ
  127. وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ ﴿١٢٧﴾

    26:127 اور میں اس کا تم سے کچھ بدلہ نہیں مانگتا۔ میرا بدلہ (خدائے) رب العالمین کے ذمے ہے

    آیت کا صفحہ
  128. أَتَبْنُونَ بِكُلِّ رِيعٍ ءَايَةً تَعْبَثُونَ ﴿١٢٨﴾

    26:128 بھلا تم ہر اونچی جگہ پر نشان تعمیر کرتے ہو

    آیت کا صفحہ
  129. وَتَتَّخِذُونَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُونَ ﴿١٢٩﴾

    26:129 اور محل بناتے ہو شاید تم ہمیشہ رہو گے

    آیت کا صفحہ
  130. وَإِذَا بَطَشْتُم بَطَشْتُمْ جَبَّارِينَ ﴿١٣٠﴾

    26:130 اور جب (کسی کو) پکڑتے ہو تو ظالمانہ پکڑتے ہو

    آیت کا صفحہ
  131. فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴿١٣١﴾

    26:131 تو خدا سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

    آیت کا صفحہ
  132. وَٱتَّقُوا۟ ٱلَّذِىٓ أَمَدَّكُم بِمَا تَعْلَمُونَ ﴿١٣٢﴾

    26:132 اور اس سے جس نے تم کو ان چیزوں سے مدد دی جن کو تم جانتے ہو۔ ڈرو

    آیت کا صفحہ
  133. أَمَدَّكُم بِأَنْعَـٰمٍ وَبَنِينَ ﴿١٣٣﴾

    26:133 اس نے تمہیں چارپایوں اور بیٹوں سے مدد دی

    آیت کا صفحہ
  134. وَجَنَّـٰتٍ وَعُيُونٍ ﴿١٣٤﴾

    26:134 اور باغوں اور چشموں سے

    آیت کا صفحہ
  135. إِنِّىٓ أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ ﴿١٣٥﴾

    26:135 مجھ کو تمہارے بارے میں بڑے (سخت) دن کے عذاب کا خوف ہے

    آیت کا صفحہ
  136. قَالُوا۟ سَوَآءٌ عَلَيْنَآ أَوَعَظْتَ أَمْ لَمْ تَكُن مِّنَ ٱلْوَٰعِظِينَ ﴿١٣٦﴾

    26:136 وہ کہنے لگے کہ ہمیں خواہ نصیحت کرو یا نہ کرو ہمارے لئے یکساں ہے

    آیت کا صفحہ
  137. إِنْ هَـٰذَآ إِلَّا خُلُقُ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿١٣٧﴾

    26:137 یہ تو اگلوں ہی کے طریق ہیں

    آیت کا صفحہ
  138. وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ ﴿١٣٨﴾

    26:138 اور ہم پر کوئی عذاب نہیں آئے گا

    آیت کا صفحہ
  139. فَكَذَّبُوهُ فَأَهْلَكْنَـٰهُمْ ۗ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ﴿١٣٩﴾

    26:139 تو انہوں نے ہود کو جھٹلایا تو ہم نے ان کو ہلاک کر ڈالا۔ بےشک اس میں نشانی ہے۔ اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے

    آیت کا صفحہ
  140. وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴿١٤٠﴾

    26:140 اور تمہارا پروردگار تو غالب اور مہربان ہے

    آیت کا صفحہ
  141. كَذَّبَتْ ثَمُودُ ٱلْمُرْسَلِينَ ﴿١٤١﴾

    26:141 (اور) قوم ثمود نے بھی پیغمبروں کو جھٹلا دیا

    آیت کا صفحہ
  142. إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ صَـٰلِحٌ أَلَا تَتَّقُونَ ﴿١٤٢﴾

    26:142 جب ان سے ان کے بھائی صالح نے کہا کہ تم ڈرتے کیوں نہیں؟

    آیت کا صفحہ
  143. إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ ﴿١٤٣﴾

    26:143 میں تو تمہارا امانت دار ہوں

    آیت کا صفحہ
  144. فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴿١٤٤﴾

    26:144 تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو

    آیت کا صفحہ
  145. وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ ﴿١٤٥﴾

    26:145 اور میں اس کا تم سے بدلہ نہیں مانگتا۔ میرا بدلہ (خدا) رب العالمین کے ذمے ہے

    آیت کا صفحہ
  146. أَتُتْرَكُونَ فِى مَا هَـٰهُنَآ ءَامِنِينَ ﴿١٤٦﴾

    26:146 کیا وہ چیزیں (تمہیں یہاں میسر) ہیں ان میں تم بےخوف چھوڑ دیئے جاؤ گے

    آیت کا صفحہ
  147. فِى جَنَّـٰتٍ وَعُيُونٍ ﴿١٤٧﴾

    26:147 (یعنی) باغ اور چشمے

    آیت کا صفحہ
  148. وَزُرُوعٍ وَنَخْلٍ طَلْعُهَا هَضِيمٌ ﴿١٤٨﴾

    26:148 اور کھیتیاں اور کھجوریں جن کے خوشے لطیف ونازک ہوتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  149. وَتَنْحِتُونَ مِنَ ٱلْجِبَالِ بُيُوتًا فَـٰرِهِينَ ﴿١٤٩﴾

    26:149 اور تکلف سے پہاڑوں میں تراش خراش کر گھر بناتے ہو

    آیت کا صفحہ
  150. فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴿١٥٠﴾

    26:150 تو خدا سے ڈرو اور میرے کہنے پر چلو

    آیت کا صفحہ
  151. وَلَا تُطِيعُوٓا۟ أَمْرَ ٱلْمُسْرِفِينَ ﴿١٥١﴾

    26:151 اور حد سے تجاوز کرنے والوں کی بات نہ مانو

    آیت کا صفحہ
  152. ٱلَّذِينَ يُفْسِدُونَ فِى ٱلْأَرْضِ وَلَا يُصْلِحُونَ ﴿١٥٢﴾

    26:152 جو ملک میں فساد کرتے ہیں اور اصلاح نہیں کرتے

    آیت کا صفحہ
  153. قَالُوٓا۟ إِنَّمَآ أَنتَ مِنَ ٱلْمُسَحَّرِينَ ﴿١٥٣﴾

    26:153 وہ کہنے لگے کہ تم تو جادو زدہ ہو

    آیت کا صفحہ
  154. مَآ أَنتَ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا فَأْتِ بِـَٔايَةٍ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ ﴿١٥٤﴾

    26:154 تم اور کچھ نہیں ہماری طرح آدمی ہو۔ اگر سچے ہو تو کوئی نشانی پیش کرو

    آیت کا صفحہ
  155. قَالَ هَـٰذِهِۦ نَاقَةٌ لَّهَا شِرْبٌ وَلَكُمْ شِرْبُ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ ﴿١٥٥﴾

    26:155 صالح نے کہا (دیکھو) یہ اونٹنی ہے (ایک دن) اس کی پانی پینے کی باری ہے اور ایک معین روز تمہاری باری

    آیت کا صفحہ
  156. وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوٓءٍ فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَظِيمٍ ﴿١٥٦﴾

    26:156 اور اس کو کوئی تکلیف نہ دینا (نہیں تو) تم کو سخت عذاب آ پکڑے گا

    آیت کا صفحہ
  157. فَعَقَرُوهَا فَأَصْبَحُوا۟ نَـٰدِمِينَ ﴿١٥٧﴾

    26:157 تو انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں پھر نادم ہوئے

    آیت کا صفحہ
  158. فَأَخَذَهُمُ ٱلْعَذَابُ ۗ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ﴿١٥٨﴾

    26:158 سو ان کو عذاب نے آن پکڑا۔ بےشک اس میں نشانی ہے۔ اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے

    آیت کا صفحہ
  159. وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴿١٥٩﴾

    26:159 اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے

    آیت کا صفحہ
  160. كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ ٱلْمُرْسَلِينَ ﴿١٦٠﴾

    26:160 (اور قوم) لوط نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا

    آیت کا صفحہ
  161. إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ لُوطٌ أَلَا تَتَّقُونَ ﴿١٦١﴾

    26:161 جب ان سے ان کے بھائی لوط نے کہا کہ تم کیوں نہیں ڈرتے؟

    آیت کا صفحہ
  162. إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ ﴿١٦٢﴾

    26:162 میں تو تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں

    آیت کا صفحہ
  163. فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴿١٦٣﴾

    26:163 تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو

    آیت کا صفحہ
  164. وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ ﴿١٦٤﴾

    26:164 اور میں تم سے اس (کام) کا بدلہ نہیں مانگتا۔ میرا بدلہ (خدائے) رب العالمین کے ذمے ہے

    آیت کا صفحہ
  165. أَتَأْتُونَ ٱلذُّكْرَانَ مِنَ ٱلْعَـٰلَمِينَ ﴿١٦٥﴾

    26:165 کیا تم اہل عالم میں سے لڑکوں پر مائل ہوتے ہو

    آیت کا صفحہ
  166. وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُم مِّنْ أَزْوَٰجِكُم ۚ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ عَادُونَ ﴿١٦٦﴾

    26:166 اور تمہارے پروردگار نے جو تمہارے لئے تمہاری بیویاں پیدا کی ہیں ان کو چھوڑ دیتے ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ تم حد سے نکل جانے والے ہو

    آیت کا صفحہ
  167. قَالُوا۟ لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَـٰلُوطُ لَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلْمُخْرَجِينَ ﴿١٦٧﴾

    26:167 وہ کہنے لگے کہ لوط اگر تم باز نہ آؤ گے تو شہر بدر کردیئے جاؤ گے

    آیت کا صفحہ
  168. قَالَ إِنِّى لِعَمَلِكُم مِّنَ ٱلْقَالِينَ ﴿١٦٨﴾

    26:168 لوط نے کہا کہ میں تمہارے کام کا سخت دشمن ہوں

    آیت کا صفحہ
  169. رَبِّ نَجِّنِى وَأَهْلِى مِمَّا يَعْمَلُونَ ﴿١٦٩﴾

    26:169 اے میرے پروردگار مجھ کو اور میرے گھر والوں کو ان کے کاموں (کے وبال) سے نجات دے

    آیت کا صفحہ
  170. فَنَجَّيْنَـٰهُ وَأَهْلَهُۥٓ أَجْمَعِينَ ﴿١٧٠﴾

    26:170 سو ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو سب کو نجات دی

    آیت کا صفحہ
  171. إِلَّا عَجُوزًا فِى ٱلْغَـٰبِرِينَ ﴿١٧١﴾

    26:171 مگر ایک بڑھیا کہ پیچھے رہ گئی

    آیت کا صفحہ
  172. ثُمَّ دَمَّرْنَا ٱلْـَٔاخَرِينَ ﴿١٧٢﴾

    26:172 پھر ہم نے اوروں کو ہلاک کردیا

    آیت کا صفحہ
  173. وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًا ۖ فَسَآءَ مَطَرُ ٱلْمُنذَرِينَ ﴿١٧٣﴾

    26:173 اور ان پر مینھہ برسایا۔ سو جو مینھہ ان (لوگوں) پر (برسا) جو ڈرائے گئے برا تھا

    آیت کا صفحہ
  174. إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ﴿١٧٤﴾

    26:174 بےشک اس میں نشانی ہے۔ اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے

    آیت کا صفحہ
  175. وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴿١٧٥﴾

    26:175 اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے۔

    آیت کا صفحہ
  176. كَذَّبَ أَصْحَـٰبُ لْـَٔيْكَةِ ٱلْمُرْسَلِينَ ﴿١٧٦﴾

    26:176 اور بن کے رہنے والوں نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا

    آیت کا صفحہ
  177. إِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَيْبٌ أَلَا تَتَّقُونَ ﴿١٧٧﴾

    26:177 جب ان سے شعیب نے کہا کہ تم ڈرتے کیوں نہیں؟

    آیت کا صفحہ
  178. إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ ﴿١٧٨﴾

    26:178 میں تو تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں

    آیت کا صفحہ
  179. فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴿١٧٩﴾

    26:179 تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو

    آیت کا صفحہ
  180. وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ ﴿١٨٠﴾

    26:180 اور میں اس کام کا تم سے کچھ بدلہ نہیں مانگتا میرا بدلہ تو خدائے رب العالمین کے ذمے ہے

    آیت کا صفحہ
  181. ۞ أَوْفُوا۟ ٱلْكَيْلَ وَلَا تَكُونُوا۟ مِنَ ٱلْمُخْسِرِينَ ﴿١٨١﴾

    26:181 (دیکھو) پیمانہ پورا بھرا کرو اور نقصان نہ کیا کرو

    آیت کا صفحہ
  182. وَزِنُوا۟ بِٱلْقِسْطَاسِ ٱلْمُسْتَقِيمِ ﴿١٨٢﴾

    26:182 اور ترازو سیدھی رکھ کر تولا کرو

    آیت کا صفحہ
  183. وَلَا تَبْخَسُوا۟ ٱلنَّاسَ أَشْيَآءَهُمْ وَلَا تَعْثَوْا۟ فِى ٱلْأَرْضِ مُفْسِدِينَ ﴿١٨٣﴾

    26:183 اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دیا کرو اور ملک میں فساد نہ کرتے پھرو

    آیت کا صفحہ
  184. وَٱتَّقُوا۟ ٱلَّذِى خَلَقَكُمْ وَٱلْجِبِلَّةَ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿١٨٤﴾

    26:184 اور اس سے ڈرو جس نے تم کو اور پہلی خلقت کو پیدا کیا

    آیت کا صفحہ
  185. قَالُوٓا۟ إِنَّمَآ أَنتَ مِنَ ٱلْمُسَحَّرِينَ ﴿١٨٥﴾

    26:185 وہ کہنے لگے کہ تم جادو زدہ ہو

    آیت کا صفحہ
  186. وَمَآ أَنتَ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا وَإِن نَّظُنُّكَ لَمِنَ ٱلْكَـٰذِبِينَ ﴿١٨٦﴾

    26:186 اور تم اور کچھ نہیں ہم ہی جیسے آدمی ہو۔ اور ہمارا خیال ہے کہ تم جھوٹے ہو

    آیت کا صفحہ
  187. فَأَسْقِطْ عَلَيْنَا كِسَفًا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ ﴿١٨٧﴾

    26:187 اور اگر سچے ہو تو ہم پر آسمان سے ایک ٹکڑا لا کر گراؤ

    آیت کا صفحہ
  188. قَالَ رَبِّىٓ أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ ﴿١٨٨﴾

    26:188 شعیب نے کہا کہ جو کام تم کرتے ہو میرا پروردگار اس سے خوب واقف ہے

    آیت کا صفحہ
  189. فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمْ عَذَابُ يَوْمِ ٱلظُّلَّةِ ۚ إِنَّهُۥ كَانَ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ ﴿١٨٩﴾

    26:189 تو ان لوگوں نے ان کو جھٹلایا، پس سائبان کے عذاب نے ان کو آ پکڑا۔ بےشک وہ بڑے (سخت) دن کا عذاب تھا

    آیت کا صفحہ
  190. إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ﴿١٩٠﴾

    26:190 اس میں یقیناً نشانی ہے۔ اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے

    آیت کا صفحہ
  191. وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴿١٩١﴾

    26:191 اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے

    آیت کا صفحہ
  192. وَإِنَّهُۥ لَتَنزِيلُ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ ﴿١٩٢﴾

    26:192 اور یہ قرآن (خدائے) پروردگار عالم کا اُتارا ہوا ہے

    آیت کا صفحہ
  193. نَزَلَ بِهِ ٱلرُّوحُ ٱلْأَمِينُ ﴿١٩٣﴾

    26:193 اس کو امانت دار فرشتہ لے کر اُترا ہے

    آیت کا صفحہ
  194. عَلَىٰ قَلْبِكَ لِتَكُونَ مِنَ ٱلْمُنذِرِينَ ﴿١٩٤﴾

    26:194 (یعنی اس نے) تمہارے دل پر (القا) کیا ہے تاکہ (لوگوں کو) نصیحت کرتے رہو

    آیت کا صفحہ
  195. بِلِسَانٍ عَرَبِىٍّ مُّبِينٍ ﴿١٩٥﴾

    26:195 اور (القا بھی) فصیح عربی زبان میں (کیا ہے)

    آیت کا صفحہ
  196. وَإِنَّهُۥ لَفِى زُبُرِ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿١٩٦﴾

    26:196 اور اس کی خبر پہلے پیغمبروں کی کتابوں میں (لکھی ہوئی) ہے

    آیت کا صفحہ
  197. أَوَلَمْ يَكُن لَّهُمْ ءَايَةً أَن يَعْلَمَهُۥ عُلَمَـٰٓؤُا۟ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ ﴿١٩٧﴾

    26:197 کیا ان کے لئے یہ سند نہیں ہے کہ علمائے بنی اسرائیل اس (بات) کو جانتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  198. وَلَوْ نَزَّلْنَـٰهُ عَلَىٰ بَعْضِ ٱلْأَعْجَمِينَ ﴿١٩٨﴾

    26:198 اور اگر ہم اس کو کسی غیر اہل زبان پر اُتارتے

    آیت کا صفحہ
  199. فَقَرَأَهُۥ عَلَيْهِم مَّا كَانُوا۟ بِهِۦ مُؤْمِنِينَ ﴿١٩٩﴾

    26:199 اور وہ اسے ان (لوگوں کو) پڑھ کر سناتا تو یہ اسے (کبھی) نہ مانتے

    آیت کا صفحہ
  200. كَذَٰلِكَ سَلَكْنَـٰهُ فِى قُلُوبِ ٱلْمُجْرِمِينَ ﴿٢٠٠﴾

    26:200 اسی طرح ہم نے انکار کو گنہگاروں کے دلوں میں داخل کردیا

    آیت کا صفحہ
  201. لَا يُؤْمِنُونَ بِهِۦ حَتَّىٰ يَرَوُا۟ ٱلْعَذَابَ ٱلْأَلِيمَ ﴿٢٠١﴾

    26:201 وہ جب تک درد دینے والا عذاب نہ دیکھ لیں گے، اس کو نہیں مانیں گے

    آیت کا صفحہ
  202. فَيَأْتِيَهُم بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ ﴿٢٠٢﴾

    26:202 وہ ان پر ناگہاں آ واقع ہوگا اور انہیں خبر بھی نہ ہوگی

    آیت کا صفحہ
  203. فَيَقُولُوا۟ هَلْ نَحْنُ مُنظَرُونَ ﴿٢٠٣﴾

    26:203 اس وقت کہیں گے کیا ہمیں ملہت ملے گی؟

    آیت کا صفحہ
  204. أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ ﴿٢٠٤﴾

    26:204 تو کیا یہ ہمارے عذاب کو جلدی طلب کر رہے ہیں

    آیت کا صفحہ
  205. أَفَرَءَيْتَ إِن مَّتَّعْنَـٰهُمْ سِنِينَ ﴿٢٠٥﴾

    26:205 بھلا دیکھو تو اگر ہم ان کو برسوں فائدے دیتے رہے

    آیت کا صفحہ
  206. ثُمَّ جَآءَهُم مَّا كَانُوا۟ يُوعَدُونَ ﴿٢٠٦﴾

    26:206 پھر ان پر وہ (عذاب) آ واقع ہو جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے

    آیت کا صفحہ
  207. مَآ أَغْنَىٰ عَنْهُم مَّا كَانُوا۟ يُمَتَّعُونَ ﴿٢٠٧﴾

    26:207 تو جو فائدے یہ اٹھاتے رہے ان کے کس کام آئیں گے

    آیت کا صفحہ
  208. وَمَآ أَهْلَكْنَا مِن قَرْيَةٍ إِلَّا لَهَا مُنذِرُونَ ﴿٢٠٨﴾

    26:208 اور ہم نے کوئی بستی ہلاک نہیں کی مگر اس کے لئے نصیحت کرنے والے (پہلے بھیج دیتے) تھے

    آیت کا صفحہ
  209. ذِكْرَىٰ وَمَا كُنَّا ظَـٰلِمِينَ ﴿٢٠٩﴾

    26:209 نصیحت کردیں اور ہم ظالم نہیں ہیں

    آیت کا صفحہ
  210. وَمَا تَنَزَّلَتْ بِهِ ٱلشَّيَـٰطِينُ ﴿٢١٠﴾

    26:210 اور اس (قرآن) کو شیطان لے کر نازل نہیں ہوئے

    آیت کا صفحہ
  211. وَمَا يَنۢبَغِى لَهُمْ وَمَا يَسْتَطِيعُونَ ﴿٢١١﴾

    26:211 یہ کام نہ تو ان کو سزاوار ہے اور نہ وہ اس کی طاقت رکھتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  212. إِنَّهُمْ عَنِ ٱلسَّمْعِ لَمَعْزُولُونَ ﴿٢١٢﴾

    26:212 وہ (آسمانی باتوں) کے سننے (کے مقامات) سے الگ کر دیئے گئے ہیں

    آیت کا صفحہ
  213. فَلَا تَدْعُ مَعَ ٱللَّهِ إِلَـٰهًا ءَاخَرَ فَتَكُونَ مِنَ ٱلْمُعَذَّبِينَ ﴿٢١٣﴾

    26:213 تو خدا کے سوا کسی اور معبود کو مت پکارنا، ورنہ تم کو عذاب دیا جائے گا

    آیت کا صفحہ
  214. وَأَنذِرْ عَشِيرَتَكَ ٱلْأَقْرَبِينَ ﴿٢١٤﴾

    26:214 اور اپنے قریب کے رشتہ داروں کو ڈر سنا دو

    آیت کا صفحہ
  215. وَٱخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ ٱتَّبَعَكَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿٢١٥﴾

    26:215 اور جو مومن تمہارے پیرو ہوگئے ہیں ان سے متواضع پیش آؤ

    آیت کا صفحہ
  216. فَإِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ إِنِّى بَرِىٓءٌ مِّمَّا تَعْمَلُونَ ﴿٢١٦﴾

    26:216 پھر اگر لوگ تمہاری نافرمانی کریں تو کہہ دو کہ میں تمہارے اعمال سے بےتعلق ہوں

    آیت کا صفحہ
  217. وَتَوَكَّلْ عَلَى ٱلْعَزِيزِ ٱلرَّحِيمِ ﴿٢١٧﴾

    26:217 اور (خدائے) غالب اور مہربان پر بھروسا رکھو

    آیت کا صفحہ
  218. ٱلَّذِى يَرَىٰكَ حِينَ تَقُومُ ﴿٢١٨﴾

    26:218 جو تم کو جب تم (تہجد) کے وقت اُٹھتے ہو دیکھتا ہے

    آیت کا صفحہ
  219. وَتَقَلُّبَكَ فِى ٱلسَّـٰجِدِينَ ﴿٢١٩﴾

    26:219 اور نمازیوں میں تمہارے پھرنے کو بھی

    آیت کا صفحہ
  220. إِنَّهُۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ ﴿٢٢٠﴾

    26:220 بےشک وہ سننے اور جاننے والا ہے

    آیت کا صفحہ
  221. هَلْ أُنَبِّئُكُمْ عَلَىٰ مَن تَنَزَّلُ ٱلشَّيَـٰطِينُ ﴿٢٢١﴾

    26:221 (اچھا) میں تمیں بتاؤں کہ شیطان کس پر اُترتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  222. تَنَزَّلُ عَلَىٰ كُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍ ﴿٢٢٢﴾

    26:222 ہر جھوٹے گنہگار پر اُترتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  223. يُلْقُونَ ٱلسَّمْعَ وَأَكْثَرُهُمْ كَـٰذِبُونَ ﴿٢٢٣﴾

    26:223 جو سنی ہوئی بات (اس کے کام میں) لا ڈالتے ہیں اور وہ اکثر جھوٹے ہیں

    آیت کا صفحہ
  224. وَٱلشُّعَرَآءُ يَتَّبِعُهُمُ ٱلْغَاوُۥنَ ﴿٢٢٤﴾

    26:224 اور شاعروں کی پیروی گمراہ لوگ کیا کرتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  225. أَلَمْ تَرَ أَنَّهُمْ فِى كُلِّ وَادٍ يَهِيمُونَ ﴿٢٢٥﴾

    26:225 کیا تم نے نہیں دیکھا کہ وہ ہر وادی میں سر مارتے پھرتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  226. وَأَنَّهُمْ يَقُولُونَ مَا لَا يَفْعَلُونَ ﴿٢٢٦﴾

    26:226 اور کہتے وہ ہیں جو کرتے نہیں

    آیت کا صفحہ
  227. إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ وَذَكَرُوا۟ ٱللَّهَ كَثِيرًا وَٱنتَصَرُوا۟ مِنۢ بَعْدِ مَا ظُلِمُوا۟ ۗ وَسَيَعْلَمُ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوٓا۟ أَىَّ مُنقَلَبٍ يَنقَلِبُونَ ﴿٢٢٧﴾

    26:227 مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کئے اور خدا کو بہت یاد کرتے رہے اور اپنے اوپر ظلم ہونے کے بعد انتقام لیا اور ظالم عنقریب جان لیں گے کہ کون سی جگہ لوٹ کر جاتے ہیں

    آیت کا صفحہ