مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ شعراء آیت 17 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

أَنْ أَرْسِلْ مَعَنَا بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ ﴿١٧﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

بنی اسرائیل کی رہائی کا مطالبہ

"بنی اسرائیل" کا وطن حضرت ابراہیمؑ کے زمانہ سے ملک شام تھا۔ حضرت یوسفؑ کے سبب سے مصر میں آ رہے، وہاں ایک مدت گذری۔ اب انکو حق تعالیٰ نے ملک شام دینا چاہا، فرعون ان کو نہ چھوڑتا تھا۔ کیونکہ ان سے غلاموں کی طرح بیگار میں کام لیتا تھا۔ حضرت موسٰیؑ نے ان کی آزادی کا مطالبہ فرمایا۔