مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ شعراء آیت 195 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

بِلِسَانٍ عَرَبِىٍّ مُّبِينٍ ﴿١٩٥﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

الفاظ اور معانی دونوں وحی کئے گئے

یعنی اتارا نہایت فصیح، واضح اور شگفتہ عربی زبان میں۔ یہاں سے معلوم ہوا عَلٰی قَلْبِکَ سے مراد یہ نہیں کہ صرف مضامین قرآن کے آپ کے دل میں اتار دیے پھر آپ نے ان کو اپنے الفاظ میں ادا کر دیا۔ بلکہ الفاظ اور مضامین سب وحی ربانی سے قلب مبارک پر القا کئے گئے۔