مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ شعراء، آیت 223

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٢٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يلقون السمع واكثرهم كاذبون

جو سنی ہوئی بات (اس کے کام میں) لا ڈالتے ہیں اور وہ اکثر جھوٹے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 227 میں سے آیت 223
  • پارہ 19
  • صفحہ 376

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی شیاطین کوئی ایک آدھ ناتمام بات امور غیبیہ جزئیہ کے متعلق جو سن بھاگتے ہیں ا س میں سو جھوٹ ملا کر اپنے کاہن دوستوں کو پہنچاتے ہیں، یہ حقیقت ان کی وحی کی ہے۔ برخلاف اس کے انبیاء کی وحی کا ایک حرف اور ایک شوشہ بھی جھو ٹ نہیں ہو سکتا۔ بعض نے یُّلۡقُوۡنَ السَّمۡعَ کے معنی یہ لئے ہیں کہ شیاطین ملائے اعلیٰ کی طرف کان لگاتے ہیں کہ کوئی غیبی بھنک کان میں پڑ جائے، یا جھوٹے گنہگار شیاطین کی طرف کان جھکائے رکھتے ہیں کہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يُلْقُونَوہ ڈالتے ہیںyul'qūna
  2. ٱلسَّمْعَسماعت۔ سنی سنائی باتیںl-samʿa
  3. وَأَكْثَرُهُمْاور اکثر ان میں سےwa-aktharuhum
  4. كَـٰذِبُونَجھوٹے ہیںkādhibūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں