مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ شعراء آیت 83 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

رَبِّ هَبْ لِى حُكْمًا وَأَلْحِقْنِى بِٱلصَّـٰلِحِينَ ﴿٨٣﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا

یعنی مزید علم و حکمت اور درجات و قبول مرحمت فرما اور اعلیٰ درجہ کے نیکوں کے زمرہ میں (جو انبیاء علیہم السلام ہیں) شامل رکھ۔ کما قال نبینا ﷺ اَللّٰھُمَّ فِی الرّفِیْقِ الْاَعْلٰے اس دعا سے اپنی کامل احتیاج اور حق تعالیٰ کی غناء کا اظہر مقصود ہے۔ یعنی نبی ہو یا ولی، اللہ تعالیٰ کسی کے معاملہ میں مجبور و مضطر نہیں۔ ہمہ وقت اس کے فضل و رحمت سے کام چلتا ہے۔