تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی داؤدؑ کے بیٹوں میں سے ان کے اصل جانشین حضرت سلیمانؑ ہوئے جن کی ذات میں اللہ تعالیٰ نے نبوت اور بادشاہت دونوں جمع کر دیں اور وہ ملک عطا فرمایا جو ان سے قبل یا بعد کسی کو نہ ملا۔ جن، ہوا اور پرندوں کو ان کے لئے مسخر فرما دیا۔ جیسا کہ سورہ "سبا" میں آئے گا۔ اس بات کا انکار کرنا بداہت کا انکار ہو گا کہ پرندے جو بولیاں بولتے ہیں ان میں ایک خاص حد تک افہام و تفہیم کی شان پائی جاتی ہے۔ ایک پرند جس وقت اپنے جوڑے کو…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں