مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نمل، آیت 15

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولقد اتينا داوود وسليمان علما وقالا الحمد لله الذي فضلنا على كثير من عباده المؤمنين

اور ہم نے داؤد اور سلیمان کو علم بخشا اور انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے جس نے ہمیں بہت سے مومن بندوں پر فضلیت دی

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 93 میں سے آیت 15
  • پارہ 19
  • صفحہ 378

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

حضرت سلیمانؑ حضرت داؤدؑ کے صاحبزادہ ہیں۔ باپ بیٹے میں سے ہر ایک کو اسکی شان کے لائق اللہ تعالیٰ نے علم کا خاص حصہ عطا فرمایا۔ شرائع و احکام اور اصول سیاست و حکمرانی وغیرہ کے علوم سب اس لفظ کے ماتحت میں داخل ہو گئے۔ حق تعالیٰ نے جو علم داؤد و سلیمان علیہما السلام کو دیا تھا اسی کا اثر یہ تھا کہ حق تعالیٰ کے انعامات کا شکر ادا کرتے تھے۔ کسی نعمت الہٰی پر شکر ادا کرنا، اصل نعمت سے بڑی نعمت ہے۔ "بہت سے" اس لئے کہا کہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqad
  2. ءَاتَيْنَادیا ہم نےātaynā
  3. دَاوُۥدَداؤدdāwūda
  4. وَسُلَيْمَـٰنَاور سلیمان کوwasulaymāna
  5. عِلْمًۭا ۖعلمʿil'man
  6. وَقَالَااور ان دونوں نے کہاwaqālā
  7. ٱلْحَمْدُسب تعریفl-ḥamdu
  8. لِلَّهِاللہ کے لیےlillahi
  9. ٱلَّذِىجس نےalladhī
  10. فَضَّلَنَافضیلت دی ہم کوfaḍḍalanā
  11. عَلَىٰاوپرʿalā
  12. كَثِيرٍۢبہت سوں کوkathīrin
  13. مِّنْمیں سےmin
  14. عِبَادِهِاپنے بندوںʿibādihi
  15. ٱلْمُؤْمِنِينَجو ایمان والے ہیںl-mu'minīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں