مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نمل، آیت 42

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فلما جاءت قيل اهكذا عرشك قالت كانه هو واوتينا العلم من قبلها وكنا مسلمين

جب وہ آ پہنچی تو پوچھا گیا کہ کیا آپ کا تخت بھی اسی طرح کا ہے؟ اس نے کہا کہ یہ تو گویا ہو بہو وہی ہے اور ہم کو اس سے پہلے ہی (سلیمان کی عظمت شان) کا علم ہوگیا تھا اور ہم فرمانبردار ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 93 میں سے آیت 42
  • پارہ 19
  • صفحہ 380

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

نہ کہا کہ ہاں وہ ہی ہے اور نہ بالکل نفی کی، جو حقیقت تھی ٹھیک ٹھیک ظاہر کر دی کہ تخت وہ ہی ہے مگر کچھ اوصاف میں فرق آ گیا اور فرق چونکہ معتدبہ نہیں اس لئے کہ سکتے ہیں کہ گویا وہ ہی ہے۔ یعنی اس معجزہ کی حاجت نہ تھی، ہم کو پہلے ہی یقین ہو چکا تھا کہ سلیمانؑ محض بادشاہ نہیں، اللہ کے مقر ب بندہ ہیں، اور اسی لئے ہم نے فرمانبرداری اور تسلیم و انقیاد کا رستہ اختیار کیا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَلَمَّاتو جبfalammā
  2. جَآءَتْوہ آگئیjāat
  3. قِيلَکہا گیاqīla
  4. أَهَـٰكَذَاکیا اس طرحahākadhā
  5. عَرْشُكِ ۖتیرا تخت ہےʿarshuki
  6. قَالَتْبولیqālat
  7. كَأَنَّهُۥگویا کہ وہka-annahu
  8. هُوَ ۚوہی ہےhuwa
  9. وَأُوتِينَااور ہم دیئے گئےwaūtīnā
  10. ٱلْعِلْمَعلمl-ʿil'ma
  11. مِناس سےmin
  12. قَبْلِهَاپہلے ہیqablihā
  13. وَكُنَّااور تھے ہمwakunnā
  14. مُسْلِمِينَاطاعت گزارmus'limīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں