مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نمل، آیت 49

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قالوا تقاسموا بالله لنبيتنه واهله ثم لنقولن لوليه ما شهدنا مهلك اهله وانا لصادقون

کہنے لگے کہ خدا کی قسم کھاؤ کہ ہم رات کو اس پر اور اس کے گھر والوں پر شب خون ماریں گے پھر اس کے وارث سے کہہ دیں گے کہ ہم تو صالح کے گھر والوں کے موقع ہلاکت پر گئے ہی نہیں اور ہم سچ کہتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 93 میں سے آیت 49
  • پارہ 19
  • صفحہ 381

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی آپس میں معاہدے اور حلف ہوئے کہ سب ملکر رات کو حضرت صالحؑ کے گھر پر ٹوٹ پڑو اور کسی کو زندہ نہ چھوڑو۔ پھر جب کوئی ان کے خون کا دعویٰ کرنے والا کھڑا ہو تو کہہ دینا ہمیں خبر نہیں۔ ہم سچ کہتے ہیں کہ اس گھر کی تباہی ہماری آنکھوں نےنہیں دیکھی۔ گویا ہم خود تو ایسی حرکت کیا کرتے اس وقت موقع پر موجود بھی نہ تھے۔ اس طرح کی متفقہ سازش اور دروغ گوئی سے ہم میں ایک بھی ملزم نہ ٹھہر سکے گا جس سے انکے حمایتی خون بہا وصول کریں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالُوا۟انہوں نے کہاqālū
  2. تَقَاسَمُوا۟قسم کھاؤtaqāsamū
  3. بِٱللَّهِاللہ کیbil-lahi
  4. لَنُبَيِّتَنَّهُۥالبتہ ہم ضرور رات کو حملہ کریں گے اس پرlanubayyitannahu
  5. وَأَهْلَهُۥاور اس کے گھر والوں پرwa-ahlahu
  6. ثُمَّپھرthumma
  7. لَنَقُولَنَّالبتہ ہم ضرور کہیں گےlanaqūlanna
  8. لِوَلِيِّهِۦاس کے سرپرست سےliwaliyyihi
  9. مَانہیںmā
  10. شَهِدْنَادیکھا ہم نے۔ نہیں موجود تھے ہمshahid'nā
  11. مَهْلِكَہلاکت کے وقت۔ جگہmahlika
  12. أَهْلِهِۦاس کے خاندان کیahlihi
  13. وَإِنَّااور بیشک ہمwa-innā
  14. لَصَـٰدِقُونَالبتہ سچے ہیںlaṣādiqūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں