مُهْلِك
اسم · 5 بارمعنی: ہلاک کرنے والا · دوسرے تراجم: ہلاک کرنے والے ہیں اس کو, ہلاک کرنے والے, ہلاک کرنے والے ہیں
قرآن میں صورتیں
- مُهْلِكَ ×2
- مُهْلِكُهُمْ ×1
- مُهْلِكُوهَا ×1
- مُهْلِكُوٓا۟ ×1
مُهْلِك
معنی: ہلاک کرنے والا
مهلك قرآن کی 8 سورتوں کی 8 آیات میں 8 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: ہلاک کرنے والا · دوسرے تراجم: ہلاک کرنے والے ہیں اس کو, ہلاک کرنے والے, ہلاک کرنے والے ہیں
معنی: ان کی ہلاکت کے لئے · دوسرے تراجم: ہلاکت کے وقت۔ جگہ
معنی: ہلاک ہونے والوں میں
الهلاك على ثلاثة أوجه:
الهاء واللام والكاف: يدل على كسر وسقوط. منه الهلاك: السقوط، ولذلك يقال للميت هلك. واهتلكت القطاة خوف البازي: رمت بنفسها على المهالك. فأما قول الهذلي:
8 میں سے آیات 1–8
(اے محمدﷺ!) یہ (جو پیغمبر آتے رہے اور کتابیں نازل ہوتی رہیں تو) اس لیے کہ تمہارا پروردگار ایسا نہیں کہ بستیوں کو ظلم سے ہلاک کر دے اور وہاں کے رہنے والوں کو (کچھ بھی) خبر نہ ہو
سورہ انعام، آیت 6:131اور جب ان میں سے ایک جماعت نے کہا کہ تم ایسے لوگوں کو کیوں نصیحت کرتے ہو جن کو الله ہلاک کرنے والا یا سخت عذاب دینے والا ہے تو انہوں نے کہا اس لیے کہ تمہارے پروردگار کے سامنے معذرت کرسکیں اور عجب نہیں کہ وہ پرہیزگاری اختیار کریں
سورہ اعراف، آیت 7:164اور (کفر کرنے والوں کی) کوئی بستی نہیں مگر قیامت کے دن سے پہلے ہم اسے ہلاک کردیں گے یا سخت عذاب سے معذب کریں گے۔ یہ کتاب (یعنی تقدیر) میں لکھا جاچکا ہے
سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:58اور یہ بستیاں (جو ویران پڑی ہیں) جب انہوں نے (کفر سے) ظلم کیا تو ہم نے ان کو تباہ کر دیا۔ اور ان کی تباہی کے لئے ایک وقت مقرر کردیا تھا
سورہ کہف، آیت 18:59تو اُن لوگوں نے اُن کی تکذیب کی سو (آخر) ہلاک کر دیئے گئے
سورہ مومنون، آیت 23:48کہنے لگے کہ خدا کی قسم کھاؤ کہ ہم رات کو اس پر اور اس کے گھر والوں پر شب خون ماریں گے پھر اس کے وارث سے کہہ دیں گے کہ ہم تو صالح کے گھر والوں کے موقع ہلاکت پر گئے ہی نہیں اور ہم سچ کہتے ہیں
سورہ نمل، آیت 27:49اور تمہارا پروردگار بستیوں کو ہلاک نہیں کیا کرتا۔ جب تک اُن کے بڑے شہر میں پیغمبر نہ بھیج لے جو اُن کو ہماری آیتیں پڑھ پڑھ کر سنائے اور ہم بستیوں کو ہلاک نہیں کیا کرتے مگر اس حالت میں کہ وہاں کے باشندے ظالم ہوں
سورہ قصص، آیت 28:59اور جب ہمارے فرشتے ابراہیم کے پاس خوشی کی خبر لے کر آئے تو کہنے لگے کہ ہم اس بستی کے لوگوں کو ہلاک کر دینے والے ہیں کہ یہاں کے رہنے والے نافرمان ہیں
سورہ عنکبوت، آیت 29:31