مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نمل آیت 7 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

إِذْ قَالَ مُوسَىٰ لِأَهْلِهِۦٓ إِنِّىٓ ءَانَسْتُ نَارًا سَـَٔاتِيكُم مِّنْهَا بِخَبَرٍ أَوْ ءَاتِيكُم بِشِهَابٍ قَبَسٍ لَّعَلَّكُمْ تَصْطَلُونَ ﴿٧﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

حضرت موسٰی علیہ السلام کا آگ لینے کیلئے پہاڑ پر جانا

یہ "مدین" سے جاتےہوئے "وادی طُوی" کے قریب پہنچ کر کہا جبکہ سخت سردی کی اندھیری رات میں راستہ بھول گئے تھے۔ مفصل واقعہ سورہ طٰہٰ کے فوائد میں گذر چکا۔ ملاحظہ کر لیا جائے۔

یعنی رستہ کی خبر لاتا ہوں اگر آگ کے پاس کوئی موجود ہوا ورنہ کم ازکم سینکنے کے لئے ایک انگارا لے آؤں گا۔