مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نمل، آیت 7

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اذ قال موسى لاهله اني انست نارا ساتيكم منها بخبر او اتيكم بشهاب قبس لعلكم تصطلون

جب موسیٰ نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ میں نے آگ دیکھی ہے، میں وہاں سے (رستے) کا پتہ لاتا ہوں یا سلگتا ہوا انگارہ تمہارے پاس لاتا ہوں تاکہ تم تاپو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 93 میں سے آیت 7
  • پارہ 19
  • صفحہ 377

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہ "مدین" سے جاتےہوئے "وادی طُوی" کے قریب پہنچ کر کہا جبکہ سخت سردی کی اندھیری رات میں راستہ بھول گئے تھے۔ مفصل واقعہ سورہ طٰہٰ کے فوائد میں گذر چکا۔ ملاحظہ کر لیا جائے۔ یعنی رستہ کی خبر لاتا ہوں اگر آگ کے پاس کوئی موجود ہوا ورنہ کم ازکم سینکنے کے لئے ایک انگارا لے آؤں گا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِذْجبidh
  2. قَالَکہاqāla
  3. مُوسَىٰموسیٰ نےmūsā
  4. لِأَهْلِهِۦٓاپنے گھر والوں سےli-ahlihi
  5. إِنِّىٓبیشک میں نےinnī
  6. ءَانَسْتُمیں مانوس ہوا ہوں۔ میں نے پائی ہےānastu
  7. نَارًۭاایک آگ سےnāran
  8. سَـَٔاتِيكُمعنقریب میں لاؤں گا تمہارے پاسsaātīkum
  9. مِّنْهَااس میں سےmin'hā
  10. بِخَبَرٍکوئی خبرbikhabarin
  11. أَوْیاaw
  12. ءَاتِيكُممیں لاؤں گا تمہارے پاسātīkum
  13. بِشِهَابٍۢایک شعلہbishihābin
  14. قَبَسٍۢانگارے کاqabasin
  15. لَّعَلَّكُمْتاکہ تمlaʿallakum
  16. تَصْطَلُونَتم گرم ہوسکو تاپ سکوtaṣṭalūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں