مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نمل آیت 83 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَيَوْمَ نَحْشُرُ مِن كُلِّ أُمَّةٍ فَوْجًا مِّمَّن يُكَذِّبُ بِـَٔايَـٰتِنَا فَهُمْ يُوزَعُونَ ﴿٨٣﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

حشر میں مکذبین کے جتھے

ہر گناہ والوں کے جھتے اور جماعتیں الگ الگ ہوں گی۔ (تنبیہ) عمومًا مفسرین نے فَھُمْ یُوْزَعُوْنَ کے معنی روکنے کے لئے ہیں۔ یعنی ہر امت کے مکذبین کو محشر کی طرف لے چلیں گے اور وہ اتنی کثرت سے ہوں گے کہ پیچھے چلنے والوں کو آگے بڑھنے سے روکا جائے گا جیسے انبوہ کثیر میں انتظام قائم رکھنے کے لئے جاتا ہے۔