صور پھونکنے والا فرشتہ اسرافیل ہے جو حکم الہٰی کے انتظار میں صور لئے تیار کھڑا ہے۔
بعض روایات میں ہے کہ اِلَّا مَنۡ شَآءَ اللّٰہُ جبریل، میکائیل، اسرافیل اور ملک الموت ہیں۔ اور بعض نے شہداء کو اسکا مصداق قرار دیا ہے۔ واللہ اعلم۔
نفخ صور کتنی بار ہو گا
حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں"ایک بار صور پھنکے گا جس سے خلق مر جائے گی۔ دوسرا پھنکے گا تو جی اٹھیں گے اس کے بعد پھنکے گا تو گھبرا جائیں گے، پھر پھنکے گا تو بیہوش ہو جائیں گے اور پھنکے گا تو ہشیار ہوں گے۔ صور پھنکنا کئی بار ہے"۔ (موضح) اور بہت سے علماء صرف دو نفخے مانتے ہیں۔ یعنی کل دو مرتبہ پھنکے گا۔ اور سب احوال کو انہی دو میں درج کرتے ہیں۔ واللہ اعلم۔