مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نمل آیت 89 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

مَن جَآءَ بِٱلْحَسَنَةِ فَلَهُۥ خَيْرٌ مِّنْهَا وَهُم مِّن فَزَعٍ يَوْمَئِذٍ ءَامِنُونَ ﴿٨٩﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

نیکی کرنے والوں کا بدلہ

یعنی ایک نیکی کا بدلہ کم ازکم دس نیکیوں کے حساب سے دیا جائے گا۔ جو کبھی ختم ہونے والا نہیں۔

یعنی بڑی گھبراہٹ سے، کما قال تعالیٰ لَا یَحۡزُنُہُمُ الۡفَزَعُ الۡاَکۡبَرُ (انبیاء۔۱۰۳) اگر کم درجہ کی گھبراہٹ ہو تو اس آیت کے منافی نہیں۔