مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نمل، آیت 91

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

انما امرت ان اعبد رب هذه البلدة الذي حرمها وله كل شيء وامرت ان اكون من المسلمين

(کہہ دو) کہ مجھ کو یہی ارشاد ہوا ہے کہ اس شہر (مکہ) کے مالک کی عبادت کروں جس نے اس کو محترم (اور مقام ادب) بنایا ہے اور سب چیز اُسی کی ہے اور یہ بھی حکم ہوا ہے کہ اس کا حکم بردار رہوں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 93 میں سے آیت 91
  • پارہ 20
  • صفحہ 385

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

شہر سے مراد ہے مکہ معظمہ۔ جسے خداتعالیٰ نے معظم و محترم بنایا۔ اسی تخصیص و تشریف کی بناء پر رب کی اضافت اس کی طرف کی گئ ورنہ یوں ہر چیز کا رب اور مالک وہ ہی ہے۔ یعنی ان لوگوں میں رہوں جو حق تعالیٰ کی کامل فرمانبرداری کرنے والے اور اپنے کو ہمہ تن اس کے سپرد کر دینے والے ہیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّمَآبیشکinnamā
  2. أُمِرْتُمجھے حکم دیا گیا ہےumir'tu
  3. أَنْکہan
  4. أَعْبُدَمیں عبادت کروںaʿbuda
  5. رَبَّرب کیrabba
  6. هَـٰذِهِاسhādhihi
  7. ٱلْبَلْدَةِشہر کےl-baldati
  8. ٱلَّذِىوہ ذاتalladhī
  9. حَرَّمَهَاجس نے حرام ٹھہرایا اس شہر کوḥarramahā
  10. وَلَهُۥاور اسی کے لئے ہےwalahu
  11. كُلُّہرkullu
  12. شَىْءٍۢ ۖچیزshayin
  13. وَأُمِرْتُاور مجھ کو حکم دیا گیا ہےwa-umir'tu
  14. أَنْکہan
  15. أَكُونَمیں ہوجاؤںakūna
  16. مِنَسےmina
  17. ٱلْمُسْلِمِينَمسلمانوں میں سے/ فرماں برداروں میں سےl-mus'limīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں