تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
حضرت موسٰیؑ جب جوان ہوئے۔ فرعون کی قوم سے بسبب ان کے ظلم و کفر کے بیزار رہتے اور بنی اسرائیل ان کے ساتھ لگے رہتے تھے۔ ان کی والدہ کا گھر شہر سے باہر تھا۔ حضرت موسٰیؑ کبھی وہاں جاتے کبھی فرعون کے گھر آتے۔ فرعون کی قوم (قبط) ان کی دشمن تھی کہ غیر قوم کا شخص ہے ایسا نہ ہو کہ زور پکڑ جائے۔ ایک روز دیکھا کہ دو شخص آپس میں لڑ رہے ہیں ایک اسرائیلی دوسرا قبطی، اسرائیلی نے موسٰیؑ کو دیکھ کر فریاد کی کہ مجھے اس قبطی کے ظلم سے…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں