مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ قصص، آیت 15

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ودخل المدينة على حين غفلة من اهلها فوجد فيها رجلين يقتتلان هذا من شيعته وهذا من عدوه فاستغاثه الذي من شيعته على الذي من عدوه فوكزه موسى فقضى عليه قال هذا من عمل الشيطان انه عدو مضل مبين

اور وہ ایسے وقت شہر میں داخل ہوئے کہ وہاں کے باشندے بےخبر ہو رہے تھے تو دیکھا کہ وہاں دو شخص لڑ رہے تھے ایک تو موسٰی کی قوم کا ہے اور دوسرا اُن کے دشمنوں میں سے تو جو شخص اُن کی قوم میں سے تھا اس نے دوسرے شخص کے مقابلے میں جو موسٰی کے دشمنوں میں سے تھا مدد طلب کی تو اُنہوں نے اس کو مکا مارا اور اس کا کام تمام کر دیا کہنے لگے کہ یہ کام تو (اغوائے) شیطان سے ہوا بیشک وہ (انسان کا) دشمن اور صریح بہکانے والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 88 میں سے آیت 15
  • پارہ 20
  • صفحہ 387

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

لفظ بہ لفظ

  1. وَدَخَلَاور داخل ہواwadakhala
  2. ٱلْمَدِينَةَشہر میںl-madīnata
  3. عَلَىٰمیںʿalā
  4. حِينِوقت میںḥīni
  5. غَفْلَةٍۢغفلت (کے وقت میں)ghaflatin
  6. مِّنْکےmin
  7. أَهْلِهَااس کے رہنے والوں کیahlihā
  8. فَوَجَدَتو اس نے پایاfawajada
  9. فِيهَااس میںfīhā
  10. رَجُلَيْنِدو لوگوں کو/ دو مردوں کوrajulayni
  11. يَقْتَتِلَانِوہ دونوں لڑ رہے تھےyaqtatilāni
  12. هَـٰذَایہhādhā
  13. مِنسےmin
  14. شِيعَتِهِۦاس کے گروہ میں سے تھاshīʿatihi
  15. وَهَـٰذَااور یہwahādhā
  16. مِنْسےmin
  17. عَدُوِّهِۦ ۖجو اس کے دشمنوں میں (سے) تھاʿaduwwihi
  18. فَٱسْتَغَـٰثَهُپس مدد طلب کی اس سےfa-is'taghāthahu
  19. ٱلَّذِىاس نےalladhī
  20. مِنجوmin
  21. شِيعَتِهِۦاس کے اپنے گروہ میں سے تھاshīʿatihi
  22. عَلَىپرʿalā
  23. ٱلَّذِىاس کے خلاف سے جوalladhī
  24. مِنْسےmin
  25. عَدُوِّهِۦاس کے دشمنوں میں (سے) تھاʿaduwwihi
  26. فَوَكَزَهُۥتو گھونسہ مارا اس کوfawakazahu
  27. مُوسَىٰموسیٰ نےmūsā
  28. فَقَضَىٰتو پوری کردیfaqaḍā
  29. عَلَيْهِ ۖاس پر (زندگی)ʿalayhi
  30. قَالَبولاqāla
  31. هَـٰذَایہhādhā
  32. مِنْسےmin
  33. عَمَلِکام میں (سے) ہےʿamali
  34. ٱلشَّيْطَـٰنِ ۖشیطان کےl-shayṭāni
  35. إِنَّهُۥیقیناً وہinnahu
  36. عَدُوٌّۭدشمن ہےʿaduwwun
  37. مُّضِلٌّۭگمراہ کرنے والاmuḍillun
  38. مُّبِينٌۭکھلم کھلاmubīnun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں